ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: دہلی حکومت بند دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے گی

دہلی حکومت نے مرکزی وزارت داخلہ کے دہلی میں دکانیں کھولنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاک ڈاؤن: دہلی حکومت بند دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے گی
لاک ڈاؤن: دہلی حکومت بند دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے گی
author img

By

Published : Apr 26, 2020, 10:50 AM IST

گزشتہ رات مرکزی وزارت داخلہ نے لاک ڈاؤن کے دوران کچھ شرائط کے ساتھ دکانیں کھولنے کو لیکر ایک اہم حکم نامہ جاری کیا۔ حالانکہ اس پر عمل درآمد کا حق ریاستوں پر چھوڑ دیا گیا تھا۔ وہیں کیجریوال حکومت نے اس حکم کا مطالعہ کرنے کے بعد اس پر فیصلہ لینے کی بات کی تھی۔ اب یہ فیصلہ لیا جا چکا ہے۔

لاک ڈاؤن: دہلی حکومت بند دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے گی

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دہلی حکومت نے دارالحکومت میں وزارت داخلہ کے حکم کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حکم کے مطابق دہلی میں اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کے تحت اندراج شدہ گلی محلوں یا کالونیوں میں موجود دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔ لیکن ان دکانوں کو سماجی دوری اور وزارت داخلہ کے رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کرنا ہوگا.

وہیں شاپنگ مال یا بڑی دکانیں نہیں کھلیں گی۔ غور طلب ہے کہ کنٹینشن زون میں کسی بھی طرح کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

گزشتہ رات مرکزی حکومت کی جانب سے دکانیں کھولنے کے فیصلے کے بعد دہلی کے متعدد علاقوں میں دکانیں کھول دی گئیں، مشرقی دہلی کے کچھ علاقوں میں انتظامیہ کو بعد میں کچھ دکانیں بند کرانی پڑی۔

وہیں ریاستی حکومت کی جانب سے یہ کہا گیا کہ وہ مرکزی حکومت کے حکم کا مطالعہ کررہے ہیں۔ اس کے بعد بہت سے کاروباری رہنما بھی پیش ہوئے اور تاجروں سے ریاستی حکومت کے حکم کا انتظار کرنے کی اپیل کی۔ اب حکم آچکا ہے اور چھوٹی دکانیں کھلی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.