ETV Bharat / state

'آروگیہ سیتو ایپ' تمام ملازمین کےلیے لازمی - ایم ایچ اے

وزارت داخلہ نے تمام آجرین سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے موبائل فون میں آروگیہ سیتو ایپ انسٹال کرنے کو یقینی بنائیں اور یہ مشورہ بھی دیا کہ جہاں تک ممکن ہوسکے گھر سے کام کرنے کے سلسلہ کو جاری رکھے۔

Lockdown 4.0: Aarogya Setu app must for employees, work from home should be encouraged
آروگیہ سیتو ایپ تمام ملازمین کےلیے لازمی
author img

By

Published : May 18, 2020, 11:57 AM IST

مرکزی حکومت نے کورونا وبا سے نمٹنے کے اقدامات کے تحت آجرین سے کہا ہے کہ وہ تمام ملازمین کے موبائل فون پر آروگیہ سیتو ایپ ڈاون لوڈ کرنے کو یقینی بنائیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق کورونا وائرس کے انفیکشن کی سائیکل کو توڑنے کے لیے دفاتر میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو آروگیہ سیتو ایپ فوری طور پر اپنے فون میں ڈاون لوڈ کرنا چاہئے جبکہ اس کا استعمال حکومت انفیکشن کے معاملات میں رابطے کا پتہ لگانے اور صارفین کو طبی مشورے فراہم کرنے کے لیے کررہی ہے۔

وزارت نے ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں کو ایپ انسٹال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اسے اپ ڈیٹ کرتے رہیں تاکہ بروقت طبی امداد فراہم کی جاسکے۔

ایم ایچ اے نے اپنے تازہ رہنمایانہ خطوط میں کہا ہے کہ ’جہاں تک ممکن ہوسکے، گھر سے کام کرنے کے طریقہ کار پر عمل کیا جانا چاہئے‘۔

وزارت داخلہ نے آجرین سے کہا ہے کہ وہ کام کے مقام پر صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھے، ملازمین کی تھرمل اسکریننگ کریںاور ہینڈواش وغیرہ کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں۔

کام کے مقامات پر تعینات ذمہ داروں سے کہا گیا ہے کہ ملازمین کے مابین مناسب فاصلہ اور لنچ کے اوقات میں بھی سماجی فاصلہ کے اصول کو یقینی بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.