ETV Bharat / state

Okhla Bandh: امانت اللہ خاں کی گرفتاری کے خلاف جامعہ نگر میں بند منایا گیا - امانت اللہ خان کی گرفتاری کے خلاف بند

اوکھلا اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خاں کی گرفتاری کے خلاف جامعہ نگر میں بند منایا گیا، قامی لوگوں نے اپنی دکانیں بند کرکے امانت اللہ خاں کی جلد رہائی کے مطالبہ کے لیے احتجاج کیا جب کہ گزشتہ دو روز قبل کنچن کنج میں جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے عمارت کو منہدم کرنے کے خلاف احتجاج کرنے پر پولیس نے امان اللہ کو گرفتار کرکے تہاڑ جیل بھیج دیا تھا تاہم گزشتہ روز شام کو وہ جیل سے رہا ہوگئے۔ Local Markets Shut To Protest AAP MLA's Arrest

امانت اللہ خاں کی گرفتاری کے خلاف جامعہ نگر میں بند منایا گیا

author img

By

Published : May 14, 2022, 8:12 AM IST

گزشتہ روز جامعہ نگر کے مختلف علاقوں میں امان اللہ خان کی گرفتاری کے خلاف بند منایا گیا۔ اس دوران شاہین باغ اور بٹلہ ہاؤس ،جوگابائی ایکسٹینشن وغیرہ علاقوں میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے گلی ومحلے میں گھوم گھوم کر دکانیں بند کرائیں ۔ویسے بھی جمعہ اور گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ دکانیں تاخیر سے کھولتے ہیں لیکن اسمبلی امانت اللہ خاں کی گرفتاری کی وجہ سے مزید لوگوں نے احتجاجاً دکانیں بند رکھیں ۔ وارڈ نمبر102ایس کے وارڈ کونسلرواجد خاں نے اپنے حامیوں کے ساتھ شاہین باغ اور ابوالفضل میںدورہ کرکے بند دکانوں کا معائنہ کیا۔ Local Markets Shut To Protest AAP MLA's Arrest

امانت اللہ خاں کی گرفتاری کے خلاف جامعہ نگر میں بند منایا گیا

اس موقع پر واجد خاں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت امانت اللہ خاں کو گرفتار کیا گیا ہے، وہ عوام کے مسائل پر آواز اٹھانے والے لیڈر ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے مخالف خاص کرکے بی جے پی ہمیشہ ان کے خلاف رہتی ہے۔ واجد خاں نے کہا کہ کل جس طرح سے کنچن کنج میں غریبو کے مکانات گرائے گئے ہیں وہ افسوسناک ہے۔ امانت اللہ خاں غریبوں کے مکانات بچانے کے لیے کنچن کنج گئے تھے لیکن دہلی پولیس نے اپنے آقاؤں کے اشارے پر اوکھلا اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی امانت اللہ خاں کو حراست میں لیا اور بعد میں انہیں تہاڑ جیل بھیج دیا جسے اوکھلا کے غریب عوام قطعی برداشت نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ 12 مئی کو شاہین باغ سے متصل مدن پور کھادر میں جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے انہدامی کارروائی کی جارہی تھی۔ اس کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے رکن اسمبلی امانت اللہ خاں موقع پر پہنچ گئے اوربلڈنگ کو توڑنے پر اعتراض کیا اس دوران پتھراؤ بھی ہوئی پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس میں مظاہرین منتشر ہوگئے۔ لیکن پولیس نے دھرنا پر بیٹھے امانت اللہ خاں کو ان کے حامیوں کے ساتھ حراست میں لے لیا اور رات میں ہی سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں انہیں تہاڑ جیل بھیج دیا گیا۔ اس کی حمایت میں آج اوکھلا کے مسلم اکثریتی علاقوں میں پرامن احتجاج کے طور پر دکانیں بند رکھی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.