ETV Bharat / state

'برڈ فلو سے بچنا ہے تو مرغا کھانے سے پرہیز کریں' - ای ٹی وی اردو

بھارت کی مختلف ریاستوں میں گزشتہ دس دنوں کے دوران لاکھوں پرندے مر چکے ہیں۔ چار ریاستوں اترپردیش، مدھیہ پردیش، کیرالہ اور راجستھان میں برڈ فلو کی باضابطہ تصدیق بھی ہو چکی ہے۔ اس کے بعد حکومت اس نئے بحران پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

LNJP medical director dr. suresh kumar talk with etv bharat
ایل این جے پی ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر سریش کمار سے خصوصی بات
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 10:23 PM IST

کورونا وائرس سے پیدا شدہ بحران کے بعد اب بھارت پر برڈ فلو نے حملہ کیا ہے۔ برڈ فلو کے پیش نظر اب تک مختلف ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری کیا جا چکا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

قومی دارالحکومت دہلی سے تقریباً ڈھائی سو کلومیٹر دور ہریانہ کے پنچکولہ میں چار لاکھ سے زیادہ مرغیاں ہلاک ہوگئی ہیں۔ حالانکہ ہریانہ نے ابھی تک کا باضابطہ برڈ فلو کی تصدیق نہیں کی ہے۔ تاہم حکام اس پہلو پر تفتیش کر رہے ہیں۔

اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی کے سب سے بڑے ہسپتالوں میں شمار کیے جانے والے ایل این جے پی ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر سریش کمار سے خصوصی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ برڈ فلو سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ فی الحال مرغا کھانے سے پرہیز کیا جائے۔

ڈاکٹر سریش کمار نے کہا کہ حالانکہ ابھی تک دہلی میں برڈ فلو کا کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے لیکن احتیاط کرنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:

مظفرنگر: کورونا کے 47 نئے متاثرین کی تصدیق

انہوں نے بازار میں فروخت ہونے والے چکن تکا اور چکن فرائی کو نہ کھانے کی صلاح دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.