ETV Bharat / state

دہلی: مسجد کی مرمت کے لیے وزیر اعلیٰ کو خط

سماجی کارکن شفیق الرحمان خاکسار نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ مسجد مبارک بیگم کے گنبد کی مرمت کا کام شروع کرایا جائے۔

letter to delhi chief minister for repair of mosque
دہلی: مسجد کی مرمت کے لیے وزیر اعلیٰ کو خط
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 10:08 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے فصیل بند شہر میں گذشتہ دنوں شدید بارش کی وجہ سے 180 برس پرانی مسجد مبارک بیگم کا مرکزی گنبد ٹوٹ گیا تھا۔ حالانکہ اس دوران کسی کا جانی نقصان تو نہیں ہوا، لیکن مسجد کی خوبصورتی میں چار چاند لگانے والا گنبد ریزہ ریزہ ہو گیا تھا۔

اس واقعہ کے بعد فوری طور پر تمام سیاسی رہنماؤں نے مسجد کا دورہ کیا اور جلد از جلد اس مسجد کی مرمت کرانے کی بھی بات کہی تھی، تاہم دو ماہ گزر جانے کے بعد بھی کوئی کام نہیں کیا گیا۔

دہلی: مسجد کی مرمت کے لیے وزیر اعلیٰ کو خط

اسی سے متعلق سماجی کارکن شفیق الرحمان خاکسار نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ اس مسجد کے گنبد کی مرمت کا کام شروع کرایا جائے۔

واضع رہے کہ مسجد مبارک بیگم کا شمار آثارِ قدیمہ کی عمارتوں میں کیا جاتا ہے، حالانکہ یہ مسجد دہلی وقف بورڈ کے تحت آتا ہے، اس لیے وقف بورڈ تب تک مسجد کی مرمت نہیں کرا سکتا جب تک محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے اجازت نہیں ملتی ہے۔

letter to delhi chief minister for repair of mosque
مسجد کی مرمت کے لیے وزیر اعلیٰ کو خط

غور طلب ہے کہ تاریخی کتاب 'واقعات دارالحکومت' میں اس مسجد کا سنہ تعمیر 1823 لکھا ہوا ہے۔ تقریباً 200 برس پرانی اس مسجد کو ایک طوائف نے تعمیر کرایا تھا جس میں شروعاتی دنوں میں لوگ نماز نہیں پڑھتے تھے۔ لیکن بعد میں اس مسجد میں نماز ادا کیا جانے لگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.