بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے فعال معاملے تیزی سے کم ہورہے ہیں اور اب ان کی تعداد پانچ لاکھ سے کم ہوگئی ہے، جو گذشتہ ستمبر میں 10 لاکھ سے زیادہ تھی۔
ملک کی بیشتر ریاستوں میں جہاں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی آ رہی ہے، وہیں دہلی اور کیرالہ میں ان میں اضافہ باعث تشویش ہے۔ دہلی میں منگل کو ریکارڈ 7830 اور کیرالہ میں 6010 معاملے سامنے آئے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے مطابق منگل کے روز پورے ملک میں 50226 افراد صحتمند ہوئے، جس سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد تقریباً 80.14 لاکھ ہوگئی۔ اس دوران فعال معاملات کی تعداد 6557 سے کم ہوکر 4.94 ہوگئی ہے۔ وہیں 44281 نئے معاملے سامنے آنے کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 86.36 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ اس دوران 512 مریضوں کی موت کے ساتھ تعداد اموات بڑھ کر 127571 ہوگئی ہے۔
ملک میں صحت مند ہونے والے افراد کی شرح 92.79، اموات کی شرح 1.48 اور سرگرم معاملوں کی شرح 5.73 فیصد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں صحت مند افراد کی تعداد انفیکشن کے نئے معاملوں سے زیادہ تھی، جس کی وجہ سے 3037 معاملات کم ہوکر 93400 رہ گئے۔ وہیں ریاست میں 110 مریضوں کی موت ہونے سے تعداد اموات بڑھ کر 45435 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 15.88 لاکھ افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
جنوبی ہند کی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سرگرم معاملوں میں 1833 کی کمی کی وجہ سے کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 31082 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11430 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک 8.08 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں اس دوران 277 فعال مریضوں کی کمی کی وجہ سے ان کی تعداد 20958 ہوگئی۔ ریاست میں ابھی تک 6814 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور 8.18 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے نچات پا چکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اس دوران کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد میں 119 کی کمی آنے سے یہ تعداد 22846 ہوگئی ہے اور اس وبا سے 7261 اموات ہوچکی ہیں۔ ریاست میں اب تک 4.71 لاکھ سے زیادہ مریض صحتمند ہوئے ہیں۔ تامل ناڈو میں فعال معاملات میں 116 کمی واقع ہوئی ہے اور یہ تعداد کم ہوکر 18709 ہوگئی ہے اور اب تک 11387 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 7.18 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ کیرالہ میں فعال معاملات کی تعداد میں 716 کی کمی آنے کے بعد یہ تعداد 78812 ہوچکی ہے اور اب تک 1742 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 4.15 لاکھ ہوگئی ہے۔ اوڈیشہ میں فعال معاملات کی تعداد 11189 ہوگئی ہے اور 1454 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بیماری پر فتح پانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2.91 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
دہلی میں اس دوران اس وبا کے فعال معاملوں میں 1590 کے اضافے سے اب یہ بڑھ کر 41385 ہوگئی ہے۔ قومی دارالحکومت میں اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد 7143 ہوگئی ہے اور اب تک تقریباً 4.03 لاکھ مریضوں انفیکشن سے پاک ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا کے فعال معاملات 18027 پر آچکے ہیں اور 1390 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.34 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا کے فعال معاملات میں 577 کی کمی کے بعد یہ تعداد کم ہوکر 33444 ہوگئی ہے اور 7403 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس ریاست میں اب تک 3.72 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند بھی ہوئے ہیں۔ پنجاب میں فعال معاملوں کی تعداد 104 ہوگئی ہے اور کل تعداد 5038 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے آزادی حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 1.29 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 4358 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مدھیہ پردیش میں فعال معاملات کی تعداد 8149 ہوگئی ہے اور تقریباً 1.68 لاکھ افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 3042 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ گجرات میں فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 12456 ہوگئی 3770 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 1.66 لاکھ سے زیادہ افراد بھی اس مرض سے شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں سرگرم معاملات کی تعداد 6093 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 1156 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 2.16 لاکھ سے زیادہ افراد وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔
کورونا وبا سے ابھی تک راجستھان میں 2008، ہریانہ میں 1935، چھتیس گڑھ میں 22482، اتراکھنڈ میں 1080، آسام میں 952، جھارکھنڈ میں 910، پڈوچیری میں 604، گوا میں 651، ہماچل پردیش میں 359 چنڈی گڑھ میں 241، منی پور میں 200، میگھالیہ میں 94، لداخ میں 85، سکم میں 80، انڈومان اور نکوبار جزائر میں 60، اروناچل پردیش میں 46، ناگالینڈ میں 50 اور دادر نگر حویلی اور دمن و دیو میں دو اموات پویہ ہیں۔