ETV Bharat / state

Rahul Gandhi کبھی راہل کے قریبی لیڈروں نے انہیں چھوڑ دیا تھا، پھر بھی وہ آنے والے پچیس سال تک ایک اہم لیڈر رہیں گے: کانگریس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2023, 7:54 AM IST

کانگریس کے سینئر لیڈروں کو راہل گاندھی کی قابلیت پر پورا بھروسہ ہے۔ان کے مطابق راہل گاندھی کا خود کانگریس کے کئی سینئر اور بھروسہ مند لیڈروں نے ساتھ چھوڑ دیا ، اس کے باوجود وہ اگلے 25 سالوں تک سیاست کے میدان میں ایک اہم کھلاڑی ثابت ہوں گے۔ book launch at Delhi's India International Centre(IIC)

Book Launch: 'Strange Burdens-The Politics and Predicaments of Rahul Gandhi'

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے منگل کو کہا کہ پارٹی کے بہت سے ساتھی جن پر راہل گاندھی بھروسہ کرتے تھے جو کبھی راہل گاندھی کے بہت قریب تھے انھوں نے راہل گاندھی کو دھوکہ دیا ۔ تاہم خورشید نے کہا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ان پارٹی لیڈروں کو کس چیز نے کانگریس چھوڑنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا، "کئی پارٹی لیڈر، جنہوں نے کانگریس پارٹی چھوڑی ، وہ راہل گاندھی کے بہت قریب تھے اور وہ ان پر بھروسہ کرتے تھے، لیکن کس چیز نے انہیں دور جانے پر آمادہ کیا، کوئی سمجھ نہیں سکتا۔" دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں راہل گاندھی پر تحریر کردہ کتاب ، 'Strange Burdens-The Politics and Predicaments of Rahul Gandhi' کی رونمائی کے موقع پر ایک تقریر کرتے ہوئے، سینئر کانگریس لیڈر نے کہا کہ "راہل گاندھی راجیو گاندھی اور سنجے گاندھی دونوں کے امتزاج ہیں کیونکہ وہ نرم اور سخت ہیں"۔

آئی آئی سی کے ٹرسٹی سوہاس بورکر نے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مشکل وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پس منظر میں کوئی بینر نہیں ہے، ہمیں ایک بڑے ہال کی اجازت بھی نہیں دی گئی اور آخری وقت میں ہمیں اس کتاب کی رونمائی لیکچر روم II کے اس چھوٹے سے ہال میں کرنی پڑی۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ ان سے محبت کریں یا ان سے نفرت، لیکن راہل گاندھی اگلے 25 سالوں تک بھارت کی سیاست میں ایک اہم کھلاڑی بنے رہیں گے۔ ہم نے انہیں بڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔" بھارت جوڑو یاترا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ راہل گاندھی کی سیلف ڈسکوری کی تھی ، یہ ڈسکوری آف انڈیا نہیں تھی۔

بہ بھی پڑھیں:چھتیس گڑھ میں راہل گاندھی نے ٹرین میں سفر کرکے مسافروں کی پریشانیوں کو سنا

پروفیسر اپوروانند، مصنف سوگتا سرینواسا راجو اور سیدین حمید کتاب کی رونمائی کے موقع پر موجود تھے، لیکن دہلی پولیس کی طرف سے منگل کو کئی صحافیوں پر چھاپوں کی وجہ سے سینئر صحافی ارملیش کے لیے مخصوص نشست خالی رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.