ETV Bharat / state

اپوزیشن کا ملک بھر میں مفت ٹیکہ کاری مہم شروع کرنے کا حکومت سے مطالبہ

کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے درمیان 13 سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں (اپوزیشن لیڈرس) نے مرکزی سرکار کو مشترکہ طور پر خط لکھ کر ملک بھر میں مفت ٹیکہ کاری کی مہم چلانے کی مانگ کی ہے۔

Letter to Govt by Opposition Leaders
13 سیاسی جماعت کے رہنماؤں کا ملک میں مفت ٹیکہ کاری مہم شروع کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : May 3, 2021, 10:45 AM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے درمیان حزب مخالف کی 13 سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مرکزی حکوت کو مشترکہ طور پر خط لکھ کر ملک بھر میں مفت ٹیکہ کاری مہم چلانے کی مانگ کی ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے مرکز سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ تمام ہسپتالوں اور صحت مراکز کو بلا تعطل آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنائے کیونکہ آکسیجن کی کمی سے ہر روز ہزاروں اموات ہو رہی ہیں اور کورونا کے معاملوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

Letter to Govt by Opposition Leaders
13 سیاسی جماعت کے رہنماؤں کا ملک میں مفت ٹیکہ کاری مہم شروع کرنے کا مطالبہ

جن رہنماؤں نے مرکزی سرکار سے ملک گیر پیمانے پر مفت ویکسینشن کی مانگ کی ہے ان میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی، سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا، این سی پی کے صدر شرد پوار، شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، ٹی ایم سی کی صدر ممتا بنرجی، جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین، بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی، جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی و نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ، سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، بہار کے سابق نائب وزیراعلی تیجسوی یادو، ڈی ایم کے، کے صدر ایم کے اسٹالن، تیج پرتاپ یادو، ڈی راجہ، سی پی آئی (ایم) کے رہنما سیتارام یچوری کے نام شامل ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.