ETV Bharat / state

دہلی کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کا پہلا جریدہ لانچ

author img

By

Published : Oct 24, 2021, 4:15 PM IST

دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی کمیشن برائے تحفظ اطفال حقوق(ڈی سی پی سی آر) بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اس سمت میں یہ جریدہ بہت اہم ثابت ہوگا جس سے معاشرے و بچوں کے حقوق اور ان کی بہتر پرورش کے بارے میں جانکاری ملے گی۔

دہلی کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کا پہلا جریدہ لانچ
دہلی کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کا پہلا جریدہ لانچ

نئی دہلی: دہلی کمیشن فار پروٹیکشن آف چالڈ رائٹس (ڈی سی پی سی آر) نے ہفتہ کو اپنا پہلا جریدہ ’چلڈرن فرسٹ جرنل آن چلڈرن لائف ‘ لانچ کیا۔ یہ جامع جریدہ ہے جس کی بنیاد بحث، بہترین طرز عمل، عکاسی، تنقید، پالیسی اور مختلف کتابوں کے جائزوں اور تحقیق پر مبنی ہے۔

جریدے کے پہلے شمارے کا موضوع’بچوں کی زندگیوں پر کورونا وبائی امراض کا اثر ہے۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی کمیشن برائے تحفظ اطفال حقوق(ڈی سی پی سی آر) بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اس سمت میں یہ جریدہ بہت اہم ثابت ہوگا جس سے معاشرے و بچوں کے حقوق اور ان کی بہتر پرورش کے بارے میں جانکاری ملے گی۔ یہ جریدہ بچوں کے حقوق کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں اس مسئلے کے بارے میں سنجیدہ فہم پیدا کرنے کا کام کرے گا۔ انڈیا اسلاک کلچرل سینٹر میں منعقدہ اس لانچنگ پروگرام میں سپریم کورٹ کے جسٹس ایس روندر بھٹ، یونیسیف انڈیا کی سربراہ یاسمین علی حق، کالکاجی کی رکن اسمبلی آتشی، مشیر تعلیم شلیندر شرما،ڈی سی پی سی آر کے چیئرپرسن انوراگ کڈو اور دیگر معززین موجود تھے۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا کہ یہ جریدہ ایک نیا انقلاب پیداکرے گا، ہمیں اس بات کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے کہ آج ہم اپنے بچوں کی بہتری اور بھلائی کا سوچ کر جو کچھ بھی کرتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے اتنے برے ہیں کہ ہمیں اندازہ ہی نہیں ہے۔ وہ چیزیں جو ہم ایک نسل سے دوسری نسل میں محبت ، تعلیم دیکھ بھال اور عقائد کو منتقل کرنے کے نام پر بچوں پر مسلط کررہے ہیں۔ اس نے بچوں و پنجروں میں قید کرنےکا کام کیا ہے او راپنا بچپن کھورہا ہے۔

ڈی سی پی سی آر جرنل کے پہلے شمارے و ملک بھر سے 100 سے زائد مصنفین کی گزارشات موصول ہوئیں جن میں تحقیق،تبصرے مضامین اور کتاب کے جائزے سمیت 26 مضامی شائع ہوئے۔
قابل ذکر ہے کہ جرنل کے ایڈوائزری بورڈ کے سربراہ سابق جسٹس مدن بی لور ہیں۔ اس کے علاوہ ایڈوائزری بورڈ میں سابق مرکزی ہیلتھ سکریٹری کے جرنل نے حال ہی میں برنا روڈ وین لیر فاؤنڈیشن (بی وی ایل ایف) کے ساتھ شراکت داری میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ جو کہ نیدر لینڈ میں قائم ایک تنظیم ہے تاکہ جرنل میں ا علیٰ معیار کے مضاین شائع کرنے کے لیے بین الاقوامی مہارت حاصل کی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.