ETV Bharat / state

این ڈی ایم سی کی طرف سے'پلاسٹک لاؤ-ماسک پاؤ' مہم کا آغاز - طلبہ کی شرکت سمیت معاشرتی سرگرمیوں کی سیریز انجام دی جائے گی

اس مہم کا مقصد کووڈ 19 سے بچنے کے لیے ماسک کے استعمال پر زور دینا اور پلاسٹک کے بدلے بیکار کچڑے کو مفید مصنوعات میں تبدیل کرنے اور ریسائیکل کرنے کی ضرورت پر زور دینا ہے۔

launch of 'plastic lao mask pao' campaign by ndmc
این ڈی ایم سی کی طرف سے'پلاسٹک لاؤ-ماسک پاؤ' مہم کا آغاز
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 10:47 PM IST

نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے اشتراک سے کناٹ پلیس کے چرخہ میوزیم میں 'پلاسٹک لاؤ-ماسک پاؤ' مہم کا آغاز کیا۔

اس مہم کا آغاز آج دہلی کے چیف سیکریٹری وجئے کمار دیو، این ڈی ایم سی کے چیئرمین دھرمیندر، سیکریٹری ڈاکٹر بی ایم مشرا اور یو این ڈی پی کے نمائندے پربھجوت سوڈھی کی موجودگی میں کیا گیا۔

شری وجئے کمار دیو نے اس انوکھی مہم کی تعریف کرتے ہوئے آلودگی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ کووڈ 19 کے موافق طرز عمل کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی اسے اہم قرار دیا۔ انہوں نے شادی کی تقریبات میں شرکت کے دوران محتاط رہنے، ماسک پہننے، ہاتھ صاف رکھنے اور سماجی دوری رکھنے پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین باغ کی بلقیس دادی حراست کے بعد رہا

اس مہم کا مقصد کووڈ 19 سے بچنے کے لیے ماسک کے استعمال پر زور دینا اور پلاسٹک کے بدلے بیکار کچڑے کو مفید مصنوعات میں تبدیل کرنے اور ریسائیکل کرنے کی ضرورت پر زور دینا ہے۔

اس مہم کے ایک حصے کے طور پر، پلاسٹک کے ذمہ دارانہ استعمال اور اس کے تلف کو فروغ دینے کے لیے چرخہ میوزیم، کناٹ پلیس کے احاطے میں ایک کلیکشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ یہاں سے لوگوں کو پلاسٹک کی ضائع شدہ مصنوعات لانے اور اس کے بدلے کپڑے کے ماسک لے جانے کی ترغیب دی جائے گی۔

اس کلیکشن سینٹر کو صبح 11 بجے سے شام 5:00 بجے تک کھولا جائے گا، جس میں اسکولوں، کالجوں کے طلبہ کی شرکت سمیت معاشرتی سرگرمیوں کی سیریز انجام دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.