ETV Bharat / state

Seizure of Buses at Okhla Head Labor Chowk, Delhi: دہلی کے اوکھلا ہیڈ لیبر چوک پر بسوں کا قبضہ، مزدور پریشان - Seizure of Buses at Okhla Head Labor Chowk, Delhi

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس Corona virus in Delhi اور اومیکرون کی وجہ سے بندشیں جاری ہیں جس کی وجہ سے سب سے زیادہ پریشان مزدور طبقہ ہے۔ لیکن اگر وہیں مزدوروں کی جگہ پر بس کھڑی کردی جائے تو روزی روٹی کی تلاش کرنے آنے والے مزدوروں کی پریشانی زیادہ بڑھ جاتی ہے۔Seizure of Buses at Okhla Head Labor Chowk, Delhi

دہلی کے اوکھلا ہیڈ لیبر چوک پر بسوں کا قبضہ، مزدور پریشان

author img

By

Published : Jan 2, 2022, 10:07 AM IST

ایسا ہی ہورہا ہے دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ جامعہ نگر Muslim-majority area Jamia Nagar کے اوکھلا ہیڈ پر یہاں لیبر چوک ہے لیکن اس جگہ پر سرکاری اور پرائیویٹ بسیں کھڑی کردی جاتی ہیں جس سے مزدوروں کے لیے کھڑا ہونا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔

دہلی کے اوکھلا ہیڈ لیبر چوک پر بسوں کا قبضہ، مزدور پریشان

ای ٹی وی بھارت کو اوکھلا ہیڈ پر مزدوروں نے اپنی پریشانی بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بندش میں کام نہیں مل رہا ہے اوپر سے جس لیبر چوک پر وہ لوگ کھڑے ہوتے ہیں وہاں اورینج کلر کی بسیں لاکر کھڑی کردی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے کام پر لے جانے والے جب یہاں آتے ہیں تو وہ تذبذب کا شکار رہتے ہیں اور وہ محسوس کرتے ہیں کہ بسوں کی سواری ہے اس لیے وہ دوسری جگہ چلے جاتے ہیں۔

ستیش، ذولفقار، رئیس نامی مزدور نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہم لوگ متحد نہیں ہیں جس کی وجہ سے ہمیں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ جب وہ بس والوں سے یہاں سے بس ہٹانے کے لیے اصرار کرتے ہیں تو وہ زبان درازی پر اتر آتے ہیں، بغل میں پولیس تھانہ ہونے کے باوجود پولیس ہماری کوئی مدد نہیں کرتی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اس کے بارے میں کوئی شکایت کی ہے تو انہوں نے کہا کہ ہم مزدور ہیں ہماری بات نہیں سنیں گے اگر ہم زیادہ کچھ کریں گے تو وہ ہمیں ڈنڈے مارکر بھگادیں گے۔

بہر حال ای ٹی وی بھارت نے ان کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے جامعہ نگر تھانہ کو مزدوروں کی شکایت سے روبرو کرایا، اس دوران پولیس اہلکاروں نے یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی ان کی شکایت پر کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.