ETV Bharat / state

پورے ملک میں دھوم دھام سے منایا گیا جنم اشٹمی کا تہوار - جنم اشٹمی کا تہوار بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا

دارالحکومت دہلی سمیت پورے ملک میں پیر کو شری کرشن جنم اشٹمی کا تہوار بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ دہلی میں کورونا وبا کے درمیان مندروں میں بہت ساری تیاریاں دیکھی گئیں اور صبح سے ہی عقیدت مندوں نے درشن کے لیے مندروں میں پہنچنا شروع کر دیا۔ نوئیڈا کے 'اسکان مندر' میں صبح سے عقیدت مندوں کی آمد تھی، لوگوں کی بڑی تعداد نے آرتی میں شرکت کی۔

پورے ملک میں دھوم دھام سے منایا گیا جنم اشٹمی کا تہوار

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 10:54 PM IST

بھگوان کرشنا جنم اشٹمی کی مرکزی کشش اتر پردیش کے متھرا، ورنداون، گووردھن، نندگاؤں اور بلدیو میں دیکھی جارہی ہے۔ کرشنا مندروں میں آج عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد ان مقامات پر پہنچی۔ دوارکادھیش مندر میں زائرین کی بڑی تعداد کے درمیان ٹھاکر تقدس کیا گیا وہیں پیدائش کے مقام پر بھاگوت بھون میں جب شری کرشنا کی پیدائش کی خوشی میں شہنائی بجی تووہاں موجود عقیدت مندوں نے ناچنا شروع کیا۔ بھاگوت بھون میں صبح کے سیشن میں، کیرتی کشوری نے بھجنوں کو پیش کرکے ماحول ایسا بنایا کہ عقیدت مند جھوم اٹھے۔

ورنداون کے تین مندر جن میں رادھارمن مندر، رادھا دامودر مندر اور شاہ جی مندر میں آج جنم اشٹمی دن میں منائی گئی۔ سات مندروں میں مشہور رادھارمن مندر میں 27 من دودھ، دہی، بورا، گھی، شہد، ادویات اور کے ساتھ مرکزی مزار کا تقدس تین گھنٹوں سے زائد تک جاری رہا۔

مندر کے پجاری پدمنابھا گوسوامی، سریوست گوسوامی، دنیش چندر گوسوامی اور اوم گوسوامی نے ویدک منتروں اور گھنٹے، گھڑیال اور شنکھ کی آواز کے درمیان ٹھاکر کاابھشیک کیا۔ اس کے بعد ٹھاکر کو کاجل سے آراستہ کیا گیا اور آخر میں گوسوامی سماج کے لوگوں نے لالہ کی لمبی زندگی کے لیے دعائیں کیں۔ اس کے بعد مندر کے سامنے کھڑے لوگوں میں چرنامرت تقسیم کیا گیا کیونکہ ورنداون کے لوگ اسے لے کر روزے کے اصولوں پر عمل کرتے ہیں۔

ورنداون کے ہی رادھا دامودر مندر میں بھی آج گھنٹوں تک گھنٹے گھڑیال اورشنگھ کی آواز کے ذریعہ کئی گھنٹوں تک دیوتاؤں کی پوجا کی گئی۔ اس موقع پر اس مقدس چٹان کی بھی پوجا کی گئی جسے بھگوان شری کرشن نے خود سناتن گوسوامی کویہ کہہ کردیا تھا کہ اگراس کے چار چکر لگائیں گے تو اس کے گووردھن کا ایک چکرہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: مسلم مسائل پر آر ایس ایس رہنما اندریش کمار سے خاص بات چیت

اس موقع پر مندر چوک کا منظر بہت خوبصورت تھا پوجن میں شامل مندر کے خادموں کنیکا گوسوامی، بلرام گوسوامی، پوران چندرا گوسوامی، وغیرہ نے ایک دوسرے عقیدت مندوں پر ہلدی مکس دہی کو اس طرح ڈالا جیسے ہولی کھیلی جاتی ہے۔ انہوں نے ایسا کرکے شری کرشن جنم کی خوشی کااظہارکیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.