دہلی ہائی کورٹ میں اس عرضی کو چیف جسٹس ڈی این پٹیل کی صدارت والی بینچ نےخارج کرتے ہوئے کہا کہ' یہ فیصلہ سرکاری منصوبہ کے تحت لیا گیا ہے جس میں ہائی کورٹ مداخلت نہیں کرسکتی۔
عرضی گزار سریتا بارپنڈا نے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ' کنڈوم کے اشتہار جو کہ صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک چلائے جاتے ہیں اس اشتہار کو مکمل طور سے چلایا جائے۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ' ملک میں کنڈوم کا استعمال کافی کم ہوتا ہے اور عوام میں اس تعلق سے بیداری لانے کی ضرورت ہے، کنڈوم کے کم استعمال کے سبب لوگوں میں ایچ آئی وی اور ایڈز جیسی مہلک بیماریاں پھیلتی ہیں۔
عرضی میں جو اہم بات کہی گئی تھی کہ مرکزی حکومت کو ایک کمیٹی تشکیل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں جو کنڈوم کے اشتہارات کا تجزیہ کریں گے۔