نئی دہلی:بہار کے کشن گنج میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینٹر کا سنگ بنیاد سال 2014 میں یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے ہاتھوں عمل میں آیا تھا۔ اس کے بعد سال 2015 میں مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد 10 کروڑ روپے کشن گنج برانچ کے لئے جاری کئے گئے تھے۔Kishan gunj MP DR Mohammad Jawed Reaction On AMU Centre Grants
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے مزید کہا کہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے صرف دو کیمپس ہیں ایک کیرالا کے ملاپرم میں اور دوسرا کولکاتا کے مرشیدآباد میں اس کے علاوہ اور کوئی تیسرا کیمپس نہیں ہے۔سال 2010 میں جس نے بھی یہ بیان دیا تھا وہ پوری طرح جھوٹ تھا۔
اس بیان کے بعد ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کشن گنج کے رکن پارلیمان ڈاکٹر محمد جاوید سے بات کی۔انہوں نے بتایا کہ کشن گنج میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینٹر کا سنگ بنیاد سال 2014 میں یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے ہاتھوں عمل میں آیا تھا اس کے بعد سال 2015 میں مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد 10 کروڑ روپے کشن گنج برانچ کے لئے جاری کئے گئے تھے۔
ڈاکٹر محمد جاوید کا کہنا تھا کہ اگر کشن گنج میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینٹر شروع کرنے کی اجازت نہیں ہوتی تو حکومت اس کے لیے 10 کروڑ روپے کی خطیر رقم کیوں جاری کرتی۔
یہ بھی پڑھیں:MLA Qari Sohaib بہار اسمبلی میں اے ایم یو کشن گنج شاخ کی گونج
انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو شاید اس کی مکمل جانکاری نہیں ہے۔ میں نے ان سے ملاقات کرکے تمام جانکاری دی ہے ۔ بتایا ہے کہ اس کے لئے یو پی اے حکومت نے 137 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی جس میں سے ابھی تک 10 کروڑ روپے ہی جاری کئے گئے ہیں۔Kishan gunj MP DR Mohammad Jawed Reaction On AMU Centre Grants