دہلی کے چاندنی چوک اسمبلی سیٹ سے بی جے پی نے سمن گپتا کو امیدوار بنایا ہے جو کونسلر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ انتخابی تشہیر کے لیے آج مجنو کا ٹیلا علاقے میں پہنچے تو ان کے ساتھ ڈبلیو ڈبلیو ایف فاتح کھلی بھی تھے۔ کھلی کے ساتھ مجنو کا ٹیلا میں گلیوں میں انتخابی تشہیر کرنے کے دوران سمن گپتا نے کہا کہ جہاں بھی جا رہے ہیں خوب حمایت مل رہی ہے۔
عام آدمی پارٹی کی سابق رکن اسمبلی الکا لامبا جو کانگریس سے اس بار انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں ان کو آپ حریف کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
حمایت میں ریلی کرنے پہنچے کھلی نے کہا کہ ملک میں ان دنوں جس طرح کا ماحول حزب اختلاف پارٹیاں بنا رہی ہیں، ایسے میں ملک بچانے کے لیے اگر کشمیر میں بھی انتخابی تشہری کرنی پڑے تو وہ کریں گے۔ یہ تو دہلی ہے۔ دہلی میں انتخابی تشہیر کرتے ہوئے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ لوگوں کا حوصلہ زبردست ہے۔ انتخابی تشہیر کے بہانے ہی صحیح لگ رہا ہے ملک کی خدمت کرنے کا مجھے موقع ملا۔