کیجریوال نے کہا کہ جس وقت تحفظ ماحولیات کا جزبہ عالمی غور و خوض میں نہیں تھا‘اس وقت مسٹر بہوگنا پوری دنیا پر آنے والے خطرے کو بھانپتے ہوے خود کو ماحولیات کے تحفظ کے لیے وقف کر دیا۔ ان کی جانب سے شروع کیا گیا ’چپکو احتجاج ‘ شمالی ہند میں ہمالیہ سے شروع ہو کر جنوب میں کرناٹک تک پہنچا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے دہلی اسمبلی میں بھی بہوگنا کی تصویر لگوائی ہے تاکہ ان کی زندگی اور ان کی جانب سے ماحولیات کے تحفظ کے لیے شروع کیا گیا کام دہلی کے پالیسی کنٹرول کے لیے ترغیب اور رہنمائی کرتی رہے۔
دہلی حکومت کی جانب سے ان کی درخواست ہے کہ بہوگنا کو بھارت رتن دیا جائے ۔
مزید پڑھیں:سندرلال بہوگنا کی موت پر وزیراعظم کا اظہار تعزیت
قابل ذکر ہے کہ مسٹر بہوگنا 94 برس کی عمر میں 21 مئی 2021 کو آخری سانس لی تھی۔
یو این آئی