ETV Bharat / state

کیجریوال نے پریس کانفرنس میں کہانی کیوں سنائی؟ - ضروری ہے کہ لاک ڈاؤن کی پیروی کریں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران حکومت لوگوں سے مسلسل اپیل کر رہی ہے کہ وہ گھر پر ہی رہیں۔ اس بابت وزیراعلی اروند کیجریوال نے لوگوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک کہانی سنائی۔

اروند کیجریوال
اروند کیجریوال
author img

By

Published : Apr 2, 2020, 11:20 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے ہر طرف افرا تفری مچی ہوئی ہے۔ امریکہ جیسی عالمی طاقت بھی اس سے متاثر ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک پرس کانفرنس میں کہا کہ کل امریکہ کے صدر کا بیان آیا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ ایک لاکھ سے ڈھائی لاکھ لوگوں کی جان چلی جائے۔ اسی لیے ضروری ہے کہ لاک ڈاؤن کی پیروی کریں۔

وزیر اعلی نے لوگوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک کہانی بھی سنائی۔ یہ کہانی مہابھارت سے منسلک ودر-یدھشٹھر کی بات چیت سے نکلی ہے۔ ایک بار ودر سے یدھشٹھر نے پوچھا تھا کہ جنگل میں آگ لگ جاتی ہے، تو کون جانور مرے گا اور کون بچے گا۔ اس پر ودر نے جواب دیا کہ جو سب سے طاقت ور جانور ہیں، شیر، چیتا اور ہاتھی سب مارے جائیں گے، جو سب سے تیز دوڈنے والے جانور ہیں، جیسے ہرن سب مارے جائیں گے۔

پھر یودھشٹھر سے ودر نے پوچھا کہ کون بچے گا۔ اس پر ودر نے کہا کہ جو اپنے بل میں رہنے والے جانور ہیں، وہ بچیں گے۔ کہانی سنانے کے بعد وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا بھی جنگل کی آگ کی طرح ہے، جو اپنے گھروں میں رہیں گے، وہ بچیں گے۔ وزیراعلی نے اس دوران یہ بھی کہا کہ آج رام نومی ہے اور آپ ارادہ کیجیے کہ آپ کے پڑوس میں کوئی بھوکا نہیں رہے گا جب تک لاک ڈاؤن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.