ETV Bharat / state

کیجریوال کا آکسیجن کی فراہمی پر مرکز سے اظہار تشکر - وزیراعلیٰ نے اپیل کی ہے کہ تمام لوگ ٹیکے لگوائيں

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے گزشتہ روز پہلی بار طلب کے مطابق آکسیجن ملنے پر سپریم کورٹ، دہلی ہائی کورٹ اور مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

کیجریوال کا آکسیجن کی فراہمی پر مرکز سے اظہار تشکرکیجریوال کا آکسیجن کی فراہمی پر مرکز سے اظہار تشکر
کیجریوال کا آکسیجن کی فراہمی پر مرکز سے اظہار تشکر
author img

By

Published : May 6, 2021, 10:47 PM IST

وزیر اعلی مسٹر کیجریوال نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کل پہلی بار دہلی کو 730 ٹن آکسیجن موصول ہوئی ہے۔

میری اپیل ہے کہ جب تک کورونا وائرس کی لہر کم نہیں ہوتی ہے، دہلی کو روزانہ 700 ٹن آکسیجن کی سپلائی ملنی چاہئے۔ انہوں نے تمام اسپتالوں سے آکسیجن کی قلت کے سبب کم کئے گئے بستروں کو پھر سے بڑھانے کو کہا ہے۔ اگر ہمیں کافی آکسیجن مل جائے تو ہم فوری طور پر 9000 سے 9500 آکسیجن بستر وں کا اضافہ کرسکتے ہیں اور آکسیجن کی قلت کی وجہ سے کسی کو مرنے نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ نے اپیل کی ہے کہ تمام لوگ ٹیکے لگوائيں اور اپنے دوستوں اور لواحقین کو بھی ترغیب دیں۔ دہلی حکومت اب تک ویکسین کی 3574000 خوراکیں دے چکی ہے۔ ان میں سے 28 لاکھ افراد نے صرف پہلی خوراک لی ہے، جبکہ 776000 افراد نے دونوں خوراکیں لے لی ہیں۔ اگر ہمیں ویکسین کی مناسب سپلائی مل جاتی ہے، تو ہم وعدے کے مطابق تین ماہ کے اندر پوری دہلی میں ویکسین لگانے کے قابل ہوں گے۔

جاری۔ یو این آئی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.