ETV Bharat / state

AAP Won MCD دہلی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے، کیجریوال - بلدیاتی انتخابات میں عآپ کو اکثریت

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے دہلی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے انہیں میونسپل کارپوریشن سے صفائی اور بدعنوانی کو دور کرنے کی ذمہ داری دی ہے جسے پورا کیا جائے گا۔ Delhi MCD Elections 2022

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 7, 2022, 8:33 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے دہلی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے انہیں میونسپل کارپوریشن سے صفائی اور بدعنوانی کو دور کرنے کی ذمہ داری دی ہے جسے پورا کیا جائے گا۔ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کو اکثریت ملنے کے بعد پارٹی ہیڈکوارٹر میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے بدھ کو کہا کہ دہلی کی عوام نے ان کے بیٹوں اور بھائیوں کو دہلی کی صفائی اور میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) سے بدعنوانی کو دور کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ میں اس اعتماد کو برقرار رکھوں گا۔ اس سے پہلے دہلی کے لوگوں نے ہمیں اسکول، اسپتال، بجلی اور پانی کی ذمہ داری دی، تو ہم نے اسے ٹھیک کرنے کے لیے دن رات کام کیا۔ دہلی حکومت کی طرح اب کارپوریشن کو بھی بدعنوانی سے پاک کرنا ہوگا۔ اب ہم سب کو مل کر دہلی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا ہے۔Delhi MCD Elections 2022

انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے پورے ملک کو یہ پیغام دیا ہے کہ اسکول اور اسپتال بنانے اور بجلی، پانی اور سڑکوں کی مرمت کرنے سے بھی ووٹ ملتا ہے۔ صرف عام آدمی پارٹی (اے اے پی) ہی مثبت سیاست کرکے ملک کی ترقی کے حقیقی مسائل کو اٹھا رہی ہے اور ہم نے دہلی میں یہ چوتھا الیکشن بجلی، پانی اور اسکول اسپتال کے مسائل پر جیتا ہے۔ ملک میں جیسے جیسے یہ مثبت سیاست بڑھتی جائے گی، ہندوستان کو دنیا کا نمبر ایک ملک بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب تک دہلی کے لوگوں نے ہمیں تعلیم اور اسکولوں کی ذمہ داری دی ہے، ہم نے دن رات محنت کرکے اسکولوں کو ٹھیک کیا ہے، لاکھوں بچوں کا مستقبل بنایا ہے۔ دہلی کے لوگوں نے ہمیں اسپتالوں کی ذمہ داری دی، ہم نے دن رات محنت کرکے اسپتالوں کو ٹھیک کیا اور لوگوں کے علاج کا انتظام کیا۔ عوام نے ہمیں بجلی کی ذمہ داری دی، ہم نے بجلی ٹھیک کی، بجلی مفت کی اور 24 گھنٹے بجلی فراہم کی۔ آج دہلی کے لوگوں نے دہلی کی صفائی، بدعنوانی کو ختم کرنے اور پارکوں کی مرمت کی ذمہ داری اپنے بیٹوں اور بھائیوں کو سونپی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کو ٹھیک کرنے کے لئے ہمیں سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر ہمیں مرکزی حکومت کی مدد اور تعاون کی بھی ضرورت ہے۔ ہمیں وزیر اعظم اور مرکزی حکومت کے آشیرواد کی بھی ضرورت ہے۔ اب ہمیں دہلی کا کچرا صاف کرنا ہے۔ اس میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کی ڈیوٹی بھی لگائی جائے گی۔ یہ دہلی کے دو کروڑ لوگوں کا اپنا خاندان ہے۔ ہم سب مل کر دہلی کو صاف کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi MCD Election Results کجریوال کو واضح اکثریت، بی جے پی 104 پر سمٹ گئی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.