نئی دہلی: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں'' دہلی ماڈل آف گورننس'' گونج سنائی دی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ''ورلڈ اسمبلی سمٹ'' میں دہلی کے کالکا جی اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی آتشی مارلینا نے دنیا بھر کے ممالک کو باور کرایا کہ دہلی کا ماڈل کیوں خاص ہے اور کس لیے اس کی کام کی تعریف ہو رہی ہے Echoes of the "Delhi Model of Governance" at the United Nations۔
انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی نے دن و رات محنت کر کے گزشتہ 7 برسوں میں قومی دارالحکومت دہلی کا چہرہ بدلنے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی سرکار تمام چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود ریاست کے شہریوں کو بہتر عوامی خدمات فراہم کر رہی ہے اور دہلی کے بجٹ کو خسارے میں نہیں جانے دیا۔
اس موقع پر آتشی نے کہا کہ ملک گیر انسداد بدعنوانی تحریک کے بعد جب وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں سرکار بنی تو سرکار نے لوگوں کو بہتر سہولات فراہم کرنے کے لیے عزم اور لگن کے ساتھ کام کیا۔ وہیں وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کر کے رکن اسمبلی آتشی مارلینا کو سمٹ سے خطاب کرنے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ شاباش آتشی! یہ ایک بہت ہی قابل فخر لمحہ ہے۔ اتنے بڑے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ملک کے لوگوں کے جذبات سمیت ملک کے دارالحکومت دہلی سے پوری دنیا کو واقف کرانے پر بہت بہت مبارکباد۔ Kejriwal praises Atishi for United Nations speech on ‘Delhi model of governance’
مزید پڑھیں:
- Delhi Govt To Set up Medical College: دہلی حکومت کا اندرا گاندھی اسپتال میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان
- Wajid Khan on BJP: 'شاہین باغ کو ٹارگیٹ کیا جارہا ہے'
انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کے لیے فخر کی بات ہے کہ آپ نے دہلی اور ہندوستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ دنیا اب حکمرانی کے کئی شعبوں میں حل کے لیے دہلی کی طرف دیکھ رہی ہے۔ ایک بہتر دنیا بنانے کے لیے ہم ایک دوسرے سے سیکھیں گے۔