ETV Bharat / state

کوثر جہاں نے حج فارم دہندگان سے ملاقات کی - حج کمیٹی آف انڈیا

حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج بیت اللہ 2024 کے لیے فارم بھرنے کے اعلان کے بعد 4 دسمبر 2023 سے حج فارم بھرنے کے سلسلے کا آغاز ہو چکا ہے اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں مقدس سفر حج پر جانے کے لیے خواہشمند عازمین حج کی آمد شروع ہوگئی ہیں۔

کوثر جہاں نے حج فارم دہندگان سے ملاقات کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 8:19 PM IST

دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج بیت اللہ 2024 کے لیے فارم بھرنے کے اعلان کے بعد 4 دسمبر 2023 سے حج فارم بھرنے کے سلسلے کا آغاز ہو چکا ہے اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں مقدس سفر حج پر جانے کے لیے خواہشمند عازمین حج کی آمد شروع ہوگئی ہیں۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر، حج منزل، ترکمان گیٹ پر اب تک تقریباً 100حج فارم بھرے جا چکے ہیں۔ اس درمیان آج مورخہ 6 دسمبر 2023 کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں نے حج کمیٹی کے دفتر میں فارم بھرنے کے لیے موجود درخواست گذار عازمین حج سے ملاقات کی اور انہیں حج بیت اللہ کے لیے منتخب کیے جانے کے لیے نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج سے قومی سیاسی رخ کا پتہ چلتا ہے: جماعت اسلامی ہند

کوثر جہاں نے اس سلسلے میں حج فارم بھرنے والے عازمین سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ اپنے اپنے علاقہ اور محلوں میں حج کا ارادہ رکھنے والے لوگوں کو اس کی معلومات فراہم کریں اور اگر کسی کو کسی بھی قسم کی دقت اور پریشانی کا سامنا ہو تو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر سے رابطہ قائم کریں۔ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ان کے مسائل کا بروقت حل کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ حج بیت اللہ 2024 کے لیے آن لائن درخواست فارم بھرنے کے لیے 4 دسمبر 2023 سے 20 دسمبر 2023 تک کی مدت مقرر کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.