کشمیر ہوائی اڈے سے واپس دہلی بھیجے جانے سے مایوس راجہ نے وزیر داخلہ امت شاہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ان سے کچھ کشمیری طلبا ملے تھے اور انہوں نے شکایت کی تھی کہ وہ کشمیر میں تازہ حالات کی وجہ سے اپنے والدین سے رابطہ نہیں کر پا رہے ہیں
اتنا ہی نہیں وہ وہاں کرفیو لگنے کی وجہ سے مالی پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں اور اپنے اہل خانہ سے بھی رابطہ کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔
راجہ نے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ کچھ طلبا کو دھمکیاں بھی مل رہی ہیں اور ان کی جان کو بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے ان طلبا کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی۔
کشمیری طلبا کی مدد کرنے کا امت شاہ سے مطالبہ - D Raja writes to Amit Shah
سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے بی جے پی کے صدر امت شاہ کو خط لکھ کر ان سے کشمیری طلبا کے مسائل حل کرنے کی اپیل کی ہے۔