ETV Bharat / state

Karnataka Hijab case کرناٹک حجاب معاملے پر سپریم کورٹ میں سات ستمبر کو دوبارہ سماعت - حجاب پابندی معاملے پر سماعت

کرناٹک حجاب معاملے پر سُپریم کورٹ 7 ستمبر کو درخواستوں کی سماعت دوبارہ شروع کرے گا۔ درخواستوں میں 15 مارچ کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں ریاستی حکومت کے اس حکم کو برقرار رکھا گیا تھا جس میں سرکاری کالجز کو کیمپس کے اندر حجاب پہننے پر پابندی لگانے کا اختیار دیا تھا۔ Karnataka Hijab Ban Supreme Court Hearing

Karnataka Hijab Prohibition case
حجاب پابندی معاملہ سُپریم کورٹ میں
author img

By

Published : Sep 5, 2022, 7:09 PM IST

نئی دہلی: سُپریم کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو برقرار رکھنے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دیا۔ جسٹس ہیمنت گپتا اور سدھانشو دھولیا پر مشتمل بینچ نے معاملے کی سماعت ملتوی کی ہے اب 7 ستمبر کو دوبارہ سماعت ہوگی۔ Hijab Ban in Karnataka Educational Institute

درخواستوں میں 15 مارچ کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں ریاستی حکومت کے اس حکم کو برقرار رکھا گیا تھا جس نے سرکاری کالجوں کو کیمپس کے اندر حجاب پہننے پر پابندی لگانے کا اختیار دیا تھا۔ جسٹس گپتا نے سینئر ایڈوکیٹ سنجے ہیگڑے پر زور دیا کہ وہ ایک مکمل تالیف داخل کریں۔ اس کا جواب دیتے ہوئے ہیگڑے نے کہا کہ ان کی عرضی سب سے پہلے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد دائر کی گئی تھی اور اس کی ایک تالیف ہے۔

اپیل کنندگان کی جانب سے پیش ہونے والے ایڈووکیٹ سنجے ہیگڑے نے حجاب پہننے کے حق پر زور دیتے ہوئے دلیل دی کہ 'کیا آپ ایک بالغ عورت کو بتا سکتے ہیں کہ اس کا اپنے شائستگی کے خیال پر کنٹرول نہیں ہوگا؟ سنجے ہیگڑے کے دلائل سنتے ہوئے جسٹس گپتا نے سینئر وکیل سے پوچھا کہ 'یہ ایک مذہبی عمل ہو سکتا ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا آپ حجاب کو ایسے اسکول میں لے جا سکتے ہیں جہاں یونیفارم کا تعین کیا گیا ہو؟

کرناٹک حکومت کی نمائندگی کرنے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کے ایم نٹراج نے کہا کہ 'صرف مسئلہ ایک ادارے میں نظم و ضبط کا ہے اور وہ اس پر عمل نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ جب بینچ نے پوچھا کہ حجاب کس طرح ادارے کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو ایڈیشنل سالیسٹر جنرل نے کہا کہ 'وہ مذہبی رسومات کی آڑ میں اسکول یونیفارم کوڈ کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے۔

بار اور بینچ کے مطابق 'ریاستی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ جنرل پی نوادگی نے کہا کہ 'اسکول حکام نے ہمیں رہنمائی کے لیے خط لکھا کیونکہ حجاب کے بعد طالبات بھگوا شال پہنتی تھیں جس کے بعد تعلیمی اداروں میں بدامنی پھیل گئی۔ ۔ ریاست محتاط تھی کہ کوئی یونیفارم تجویز نہ کرے لیکن ہر ادارے کے لیے یونیفارم تجویز کرنے کے لیے اسے کھلا رکھا۔ بعض اداروں نے حجاب پر پابندی لگا دی ہے لیکن چیلنج حکومتی کو ہے۔ یہاں حکومت نے کسی حقوق پر پابندی نہیں لگائی۔ ہم نے صرف یہ کہا تھا کہ ادارے کی حکمرانی پر عمل کریں۔

خیال رہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ کی فل بینچ نے 15 مارچ کو اُڈوپی کے پری یونیورسٹی کالجوں میں زیر تعلیم مسلم لڑکیوں کی طرف سے کلاس رومز میں حجاب پہننے کا حق مانگنے والی درخواستوں کے ایک بیچ کو خارج کر دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ حجاب پہننا اسلام میں ایک ضروری مذہبی عمل نہیں ہے اور آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت مذہب کی آزادی معقول پابندی سے مشروط ہے۔

جب جسٹس دھولیا نے پوچھا کہ 'فرض کریں کہ اقلیتی ادارہ ہے تو حجاب ہو سکتا ہے؟ ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ 'ہاں، ہو سکتا ہے۔ ہم نے اسے ادارے پر چھوڑ دیا ہے۔ کرناٹک میں اسلامی انتظامات کے ادارے حجاب کی اجازت دے سکتے ہیں۔ حکومت کی کوئی مداخلت نہیں ہے۔'

جب بینچ نے حکومت کے زیر انتظام اداروں کے بارے میں استفسار کیا تو اے جی نے کہا کہ 'کالج کی ترقیاتی کمیٹیوں کو کال لینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کچھ لوگوں نے اُڈوپی کالج کی طرح حجاب کی اجازت نہ دینے کا حکم دیا ہے اور یہ یہاں چیلنج نہیں ہے۔

عدالت عظمیٰ نے 29 اگست کو کرناٹک حکومت کو ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کے ایک بیچ پر نوٹس جاری کیا تھا جس نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی کو برقرار رکھا تھا۔ دریں اثنا جسٹس ہیمنت گپتا اور سدھانشو دھولیا کی بینچ نے ان میں سے کچھ پارٹیوں سے کہا تھا، جنہوں نے کرناٹک ہائی کورٹ کے 15 مارچ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے، کہ وہ فورم شاپنگ کی اجازت نہیں دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.