فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت کپل گرجر کے طور پر ہوئی ہے اور مشرقی دہلی کے دلوپورہ کا رہنے والا ہے۔ کپل کے اہل خانہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے واقعے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
کپل کے والد نے بتایا کہ '12 بجے تک کپل گھر میں تھا۔ انہیں جانکاری نہیں کی کپل وہاں تک کیسے پہنچا۔'
اہل خانہ نے بتا یا کہ 'کپل دودھ کا کاروبار کیا کرتا تھا۔ 23 برس کا کپل پڑھائی بھی کر رہا ہے۔'
اہل خانہ نے بتایا کہ 'کپل ایک مذہبی نوجوان ہے۔ ہر برس وہ کانوڑ لینے بھی جاتا ہے۔ کسی بھی طرح کے جرائم کا ریکارڈ نہیں ہے۔'