ETV Bharat / state

Maulana Jalaluddin Umri Demise مولانا سید جلا ل الدین عمری کی رحلت ملت اسلامیہ کے لیے بڑا خسارہ، کلیم الحفیظ - کلیم الحفیظ

جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر اور معروف عالم دین مولانا جلال الدین عمری کا جمعہ کو بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا تھا۔ مولانا کافی دنوں سے دہلی کے جامعہ نگر میں واقع الشفا ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ مولانا جلال الدین عمری کے انتقال سے علمی اور مذہبی و ملی حلقوں میں غم کا ماحول ہے۔ Maulana Jalaluddin Umri

مولانا سید جلا ل الدین عمری کی رحلت ملت اسلامیہ کے لیے بڑا خسارہ

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 9:56 PM IST

دہلی: دہلی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر کلیم الحفیظ نے جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر اور مشہور عالم دین مولانا سید جلال الدین عمری کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سید جلال الدین عمری کی رحلت ملت اسلامیہ ہند کے لیے بڑا خسارہ ہے اور ہم جماعت اسلامی ہند اور مولانا مرحوم کے اہل خانہ اور محبین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ Maulana Jalaluddin Umri

کلیم الحفیظ نے کہا کہ مولانا نے نہ جماعت اسلامی ہند کو اپنی خدمات کے ذریعہ اونچائیوں تک پہنچایا بلکہ ان کا بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انھوں نے ملک میں بڑھتے نفرت کے ماحول کے درمیان خاص طور پر ایسے پروگرام مرتب کئے جن کے ذریعہ ملک میں ہم آہنگی اور بھائی چارہ کو فروغ ملا۔ مولانا مرحوم خاندانی امور بچوں کی تربیت، شادی، خانہ داری اور سماج میں تعلقات کو لے کر اسلامی تعلیمات کے ماہر تھے اور جمعہ و عیدین کے خطبات اور تحریروں میں خاص طورپر رہنمائی فرماتے تھے۔مولانا عمری 50 سے زیادہ کتابوں کے مصنف تھے۔کلیم الحفیظ نے کہا کہ مولانا کو ہمیشہ اس بات کے لیے یاد رکھا جائے گا کہ انھوں نے ملت کی تنظیموں کے درمیان اتحاد پر خاص طور پر کام کیا اور کوشش کی کہ ملکی امور میں مسلم تنظیموں کا موقف ایک ہو۔مولانا کی پوری زندگی اسلامی مشن اور تحریک اسلامی کی آبیاری میں گزری۔ان کو ملی خدمات،اسلامی علوم میں مہارت اور قائدانہ صلاحیت کے مد نظر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ میں نائب صدر کی ذمہ داری بھی دی گئی تھی۔ Kaleem Hifzullah expressed over the demise of Maulana Umri

مولانا جماعت اسلامی کی شریعہ کونسل کے سربراہ تھے۔مولانا بہت ملنسار اور نرم مزاج تھے کوئی بھی مولانا سے گفتگو کرسکتا تھا تاہم جب بات سچائی اور اصول کی ہوتی تھی تو سختی کے ساتھ موقف کا اظہار کرتے تھے۔نرم لہجے اور چھوٹے جملوں میں دلچسپ گفتگو کرتے تھے۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ مولانا مرحوم کا دنیا سے رخصت ہوجانا بڑا ملی خسارہ ہے۔ ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ ان کا نعم البدل عطافرمائے اور مرحوم کو جنت االفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ملت اسلامیہ، جماعت اسلامی ہند کے ، اہل خانہ اور متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ Kaleem Hifzullah expressed over the demise of Maulana Umri

یہ بھی پڑھیں: Maulana Jalaluddin Umri Passes Away جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر مولانا جلال الدین عمری کا انتقال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.