ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے دوران جامع مسجد میں پانچواں جمعہ

author img

By

Published : Apr 24, 2020, 3:57 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کی شاہی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز باجماعت امام ، مؤذن اور خادمین نے ادا کی۔ دیگر نمازیوں کے لیے مسجد کا دروازہ پانچویں ہفتے بھی بند رہا۔

لاک ڈاؤن کے دوران جامع مسجد میں پانچواں جمعہ
لاک ڈاؤن کے دوران جامع مسجد میں پانچواں جمعہ

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، جس کے مد نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

اس دوران تمام مذہبی مقامات پر بھی یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہاں پر لوگ اکٹھا نہ ہوں، خواہ وہ مسجد ہو یا مندر سب جگہ سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔

اسی کے پیش نظر آج دہلی کی شاہی جامع مسجد میں لاک ڈاؤن کے دوران مسلسل پانچویں جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔

یہ پہلا موقع ہے جب اتنے لمبے وقت کے لیے مساجد میں نمازیوں کی شمولیت پر پابندی عائد رہی اور عوام کو مسجد میں داخل ہونے سے منع کر دیا گیا۔

نماز میں محض شاہی امام احمد بخاری کے علاوہ مؤذن، مسجد کے خادمین نے ہی با جماعت نماز جمعہ ادا کی جبکہ مسجد کے دروازوں کو بند رکھا گیا تھا اور پولیس کے ساتھ ساتھ پیرا ملٹری فورسز کے جوان بھی نمازیوں کو روکنے کے لیے باہر کھڑے نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.