ETV Bharat / state

Smriti Irani Journalist Row اسمرتی ایرانی سوال پوچھنے والے صحافی کی نوکری کھا گئیں، کانگریس - کانگریس کا اسمرتی ایرانی پر حملہ

یوپی کے امیٹھی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ کانگریس پارٹی نے اس ویڈیو کی بنیاد پر اسمرتی ایرانی کو گھیرتے ہوئے الزام لگایا کہ 'مرکزی وزیر سوال کرنے کی وجہ سے ایک صحافی کی نوکری کھا گئیں۔'

Smriti Irani Threatens Journalist
Smriti Irani Threatens Journalist
author img

By

Published : Jun 11, 2023, 7:52 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے اتوار کو کہا کہ ملک میں پریس کی آزادی کی بات کرنے والی مودی حکومت میں کابینی وزیر اسمرتی ایرانی سے جب ایک صحافی نے سوال پوچھا تو وہ اس پر بھڑک گئیں اور پھر اسے تب مرکزی وزیر کے غصے شکار بننا پڑا اور اب ان کی نوکری بھی چلی گئی۔ کانگریس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج پر کہا کہ ایک روزنامہ کے صحافی نے گزشتہ روز محترمہ ایرانی سے سوال کیا تھا، تو است مرکزی وزیر کے غصے کا سامنا کرنا پڑا تھا اور انہیں دھمکی دی گئی تھی کہ وہ اس کے باس سے بات کریں گی، لیکن آج واقعی وہ صحافی کی نوکری چلی گئی۔

  • स्मृति ईरानी जी कल जिस पत्रकार को धमका रही थीं। आज उसकी नौकरी चली गई।

    पत्रकार ने स्मृति जी से सवाल करने का गुनाह किया था, नौकरी खत्म।

    इतनी नफरत? https://t.co/99aLMSClcE

    — Congress (@INCIndia) June 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پارٹی نے کہا ’’جس صحافی کو اسمرتی ایرانی کل دھمکیاں دے رہی تھیں، آج اس کی نوکری چلی گئی۔ صحافی نے اسمرتی جی پر سوال کرنے کا گناہ کیا، نوکری ختم۔ اتنی نفرت۔‘‘ کانگریس نے محترمہ ایرانی کی صحافی کو دھمکانے والی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں ’’آپ ہوں گے بڑے رپورٹر ۔ آپ کو میرے حلقے کے لوگوں کی توہین کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ میں تمہارے باس کو فون کروں گی۔ میں بہت پیار سے آپ سے درخواست کررہی ہوں آگے سے ایسا نہ کریں۔‘‘

مزید پڑھیں: Ajay Rai Remarks On Smriti Irani اسمرتی ایرانی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر کانگریس لیڈر کے خلاف ایف آئی آر

اس کے ساتھ ہی پارٹی نے ملک میں آزادی صحافت کے حوالے سے ایک بینر بھی لگایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کا درجہ 180 ممالک میں سے 161 واں ہے جو کہ گزشتہ سال 150 واں تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.