ETV Bharat / state

JNU Vice Chancellor Will Be Appointed Soon: جے این یو میں وائس چانسلر کی تقرری جلد

جے این یو میں وائس چانسلر کی تلاش اب جلد ختم ہو سکتی ہے JNU Vice Chancellor Will Be Appointed Soon، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی JNU کو خاتون وائس چانسلر ملنے کی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے۔

جے این یو میں وائس چانسلر کی تقرری جلد
جے این یو میں وائس چانسلر کی تقرری جلد
author img

By

Published : Feb 5, 2022, 10:35 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بعد اب جواہر لعل نہرو یونیورسٹی JNU کو خاتون وائس چانسلر ملنے کی قیاس آرائی کی جاری ہے۔ اب جلد ہی جے این یو میں وائس چانسلر کی تلاش ختم ہو سکتی JNU Vice Chancellor Will Be Appointed Soon ہے۔

جے این یو میں اگر کوئی خاتون وائس چانسلر بنتی ہے تو یہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا۔ اس سے قبل میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پروفیسر نجمہ اختر پہلی خاتون وائس چانسلر کا درجہ حاصل کرچکی ہیں۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اب جے این یو کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے دو نام سب سے زیادہ موضوع بحث ہیں، ایک پروفیسر شانتی سری پنڈت اور دوسرا پروفیسر اویناش کمار پانڈے ہیں۔ اس کے علاوہ حال ہی میں وائس چانسلر کے عہدے کے دعویداروں میں پروفیسر گلشن سچدیوا کا نام بھی لیا جا رہا تھا لیکن پروفیسر شانتی سری پنڈت اور پروفیسر اویناش کمار پانڈے کو وائس چانسلر کے عہدہ کے سب سے مضبوط دعویدار مانا جارہا ہے۔

پروفیسر شانتی سری پنڈت اس وقت پونے یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ وہ جے این یو سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ پروفیسر اویناش پانڈے فی الحال آئی یو اے سی میں بطور پروفیسر کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایم جگدیش کمار کی میعاد 26 جنوری 2021 کو ختم ہوگئی ہے۔ وزارت تعلیم کی جانب سے 23 جنوری 2021 کو ان کی تقرری تک عہدے پر برقرار رہنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وائس چانسلر کے عہدے کے لیے 27 اکتوبر 2020 کو درخواستیں طلب کی گئی تھیں تاہم ایک سال بعد پھر سے 2 اکتوبر 2021 کو جے این یو کے وائس چانسلر کے لیے دوبارہ درخواستیں طلب JNU Vice Chancellor Will Be Appointed Soonکی گئیں۔

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایم جگدیش کمار کی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے چیئرمین کے طور پر تقرری کا حکم 4 فروری کو جاری کیا گیا ہے۔ جس کے بعد امکان بڑھ گیا ہے کہ جلد ہی جے این یو کو آنے والے ہفتے میں نیا وائس چانسلر مل جائے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.