ETV Bharat / state

جے این یو کی طلباء تنظیم کا وزیراعظم مودی کو خط

جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں وزیراعظم نریندر مودی ایڈمن بلاک کے پاس تعمیر سوامی وویکانند کے مجسمے کی بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ نقاب کشائی کریں گے۔

image
image
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 3:47 PM IST

نقاب کشائی کی اس تقریب سے قبل جے این یو کی طلبأ تنظیم کی جانب سے ایک پرچہ جاری کیا گیا ہے اوراس پرچے میں وزیر تعلیم جواب دو، مودی گو بیک سمیت مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کی گئی ہے۔

اس پورے معاملے میں طلبأ تنظیم کی جانب سے آج شام کو یونیورسٹی کے نارتھ گیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا جانے والا ہے، اس کے علاوہ طلبأ تنظیم نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد اور روہت ویمولا کی موت سمیت یونیورسٹی کے طلبأ کی پریشانیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

نے وزیراعظم مودی کو لکھا کھلا خط

اس کھلے خط میں یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر جگدیش کمار کے طلبأ کے حق میں صحیح کام نہ کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے کیونکہ انھوں نے ابھی تک طلبأ تنظیم کو تصدیق نامہ نہیں دیا ہے جو مکمل طور سے غلط ہے۔ساتھ ہی اس خط میں گجرات فسادات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اکثر اپنی ریلیوں میں بھارت کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو پر طنز کستے ہیں اور وہ آج بھی انھیں کے نام سے منسوب یونیورسٹی کے طلبأ سے خطاب کرنے والے ہیں لیکن وہ اپنے دور اقتدار میں ایک بھی یونیورسٹی کھول نہیں سکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر جے این یو احاطے میں تعمیر سوامی وویکانند کے مجسمے کی آج شام 6:30 بجے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ نقاب کشائی کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.