ETV Bharat / state

جے این یو: فیس میں اضافے کے خلاف شاستری بھون کے سامنے احتجاج

جے این یو کے اساتذہ جب شاستری بھون پہنچے تو پولیس نے انہیں پریس کلب کے قریب روک لیا، اساتذہ اور طلبہ سڑک پر بیٹھ گئے اور احتجاج اور نعرے بازی شروع کردی۔

جے این یو میں فیس میں اضافے کے خلاف شاستری بھون کے سامنے احتجاج
جے این یو میں فیس میں اضافے کے خلاف شاستری بھون کے سامنے احتجاج
author img

By

Published : Dec 2, 2019, 8:10 PM IST

دارالحکومت دہلی میں اساتذہ اور طلبہ نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی ہاسٹل کی فیسوں میں اضافے کے خلاف شاستری بھون کے سامنے دھرنا دیا۔ سینکڑوں اساتذہ اور طلبہ ہاتھ میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر شاستری بھون کے سامنے جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف کے شدید نعرے بازی کی۔

جے این یو: فیس میں اضافے کے خلاف شاستری بھون کے سامنے احتجاج

واضح رہے کہ جواہر لال نہرو اساتذہ ایسوسی ایشن نے حال ہی میں انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک کو خط لکھ کر ان کے ساتھ ملاقات کا مطالبہ کیا تھا لیکن اب تک انھیں وقت نہیں دیا گیا ، جس کی وجہ سے اساتذہ میں گہری ناراضگی ہے۔

وزارت نے حال ہی میں جے این یو معاملے کو حل کرنے کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن جے این یو اساتذہ اور طلبہ ہاسٹل کی فیسوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
یونیورسٹی نے ہاسٹل کی فیسوں کو جزوی طور پر کم کیا تھا لیکن طلباء مطالبہ کررہے ہیں کہ اسے مکمل طور پر واپس لیا جائے۔
جے این یو کے اساتذہ جب شاستری بھون پہنچے تو پولیس نے انہیں پریس کلب کے قریب روکا، یہ اساتذہ اور طلبہ سڑک پر بیٹھ گئے اور احتجاج اور نعرے بازی شروع کردی۔
پولیس نے انہیں ہر طرف سے گھیر لیا اور سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ جے این یو کے وائس چانسلر کے تصادم آمیز رویے کی وجہ سے یونیورسٹی میں بحران مزید گہرا ہوگیا ہے ، لہذا انہیں استعفیٰ دینا چاہئے۔ یہ اساتذہ 'وائس چانسلر کو برطرف کرو' اور 'تعلیم کو فروخت کرنا بند کرو' جیسے نعرے لگارہے تھے۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں پرامن ماحول میں تہواروں کے اختتام پر انتظامیہ کے افسران کو تنظیم علماء گیا کی جانب سے اعزازبخشاگیا ، ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ اور ایس ایس پی راجیومشرا کو گلدستہ اور شال پیش کرکے انکا استقبال کیا گیاBody:ضلع گیا تنظیم علماء کے سکریٹری مولاناعمرنورانی نے گیا انتظامیہ کو تہواروں کے موقع شرارتی طبقے پرسختی سے نپٹنے کی تعریف کی اور کہاکہ گیا کئی معنوں میں حساس ہے ، یہاں تہواروں کے علاوہ کئی بڑے عالمی شہرت یافتہ پروگرام ہوتے ہیں جسکو پرامن ماحول میں اختتام کرانا انتظامیہ کے لئے چیلنج ہوتاہے مگر انتظامیہ کے اعلی افسران اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے سبھی پروگراموں کوخوشگوار ماحول میں اختتام کرایا ہے ۔ ایس ایس پی راجیومشرا نے کہاکہ ا من وامان کی فضاء کو بگاڑنے والے سماج دشمن عناصر جتنے ذمہ دار ہیں اتنا ہی معاشرے کے دانشمنداور انصاف پسند افراد بھی ہیں ۔ امن پسند اور دانشمند افراد سماج دشمن عناصر پرنگاہ رکھیں ، انکی نقل وحرکت پرنگاہ رکھتے ہوئے انتظامیہ کو پہچان کرنے میں تعاون کریں تو سماج دشمن عناصر اپنے ناپاک ارادوں میں ہرگز کامیاب نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کے دلوں میں حال کے دنوں میں تہوار کے موقع پر دیکھایا گیا ہے کہ ایک خوف ہوتا ہے کہ کہیں تہوار میں ناخوشگوار واقعات پیش نہ آجائے لیکن اس خوف کو دل سے نکالنے میں انتظامیہ کے ساتھ سماج کے دانشمندوں ، مذہبی رہنماوں اور سماجی وسیاسی لیڈران کی بھی ذمہ داری ہے ۔
ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے کہاکہ معاشرے میں اگر کشیدگی پیدا ہوتی ہے تو اس سے صرف انتظامیہ کو پریشانی نہیں ہوتی بلکہ اس سے معاشرے کے لوگوں کی بھی پریشانی بڑھتی ہے ۔ ہم اپنے معاشرہ اورماحول کی حفاظت کرنے میں دلچسپی لیں گے تو شرارتی طبقہ خود بخود پہچان میں آجائیں گے اور انکے ارادے کامیاب نہیں ہونگےConclusion:اس موقع پر مولاناذاکرحسین رضوی ، قاری قدرت اللہ ، قاری خوشترسہسرامی ، اسدپرویزعرف کمانڈر ، اقبال حسین ، جتیندر کمار ، شاہداقبال خان ، شاہ ذی قمر ، جاوید اختر ، مولاناوسیم ، اختر حسین وغیرہ کے علاوہ کئی معززشہری موجودتھے
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.