ETV Bharat / state

دہلی: جے این یو سینٹرل لائبریری تا حکم ثانی بند رہے گی

جواہر لال نہرو یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء اور ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے احاطہ میں پابندیاں عائد کی ہیں۔ جس کے تحت ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر بی آرامبیڈکر سینٹرل لائبریری تا حکم ثانی بند رہے گی۔

جے این یو
جے این یو
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 1:17 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پیدا شدہ حالات رفتہ رفتہ معمولات پر آنے لگے ہیں۔ اسی کے ساتھ اَن لاک کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ تاہم ابھی بھی دیگر چند سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔

جواہر لال نہرو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سینٹرل لائبریری تاحکم ثانی بند رہے گی۔

واضح رہے کہ جے این یو طلباء تنظیم نے یو جی سی کے عہدیداروں سے پیر کے روز یونیورسٹی کو کھولنے کے مطالبہ کو لے کر ملاقات بھی کی تھی۔

جواہر لال نہرو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پیدا شدہ حالات کی وجہ سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سینٹرل لائبریری اگلے حکم نامے تک بند رہے گی۔

اس دوران یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے تمام شاپنگ کامپلکس جنہیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے وہ صبح دس بجے سے شام آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی۔ ساتھ ہی یونیورسٹی انتظامیہ نے جن کینٹنس کو کھولنے کی اجازدت دی ہے وہ پچاس فیصد گنجائش کے ساتھ صبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک کھلی رہیں گی۔

کورونا وائرس کے پیش نظر جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری لازم ہے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اسپورٹس کامپلکس کو کھول دیا ہے۔

مذکورہ یونیورسٹی کے طلباء تقریباً ایک ماہ سے سینٹرل لائبریری کو کھولنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ اس دوران انہوں نے احتجاج بھی کیا تھا اور جبراً لائبریری میں داخل ہونے میں کامیاب بھی ہوگئے تھے۔

وہیں انتظامیہ نے اس دوران طلباء پر الزام عائد کیا تھا کہ طلباء نے حفاظتی دستوں سے ہاتھا پائی بھی کی اور کھڑکی کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔ اس کو لے کر انتظامیہ کی جانب سے پولیس میں شکایت بھی درج کی گئی تھی۔­

مزید پڑھیں :جے این یو میں دوسرے مرحلے کا داخلہ عمل آج سے شروع

واضح رہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر جاری کردہ رہنمایانہ خطور پر عمل آوری لازمی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر مذکورہ اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.