ETV Bharat / state

جے این یو انتظامیہ نے طلبا کو گھر جانے کا حکم دیا

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 8:46 AM IST

جے این یو انتظامیہ نے ہاسٹل میں مقیم تمام طلبا کو جلد سے جلد گھر جانے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ جے این یو ہیلتھ سینٹر کے فارماسسٹ میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی۔ جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

جے این یو انتظامیہ نے طلبا کو گھر جانے کا حکم دیا
جے این یو انتظامیہ نے طلبا کو گھر جانے کا حکم دیا

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی ہیلتھ سینٹر کے فارماسسٹ میں کورونا انفیکشن کی تصدیق کے بعد جے این یو انتظامیہ نے ہاسٹلز میں رہنے والے تمام طلبا کو جلد سے جلد اپنے گھروں کو واپس جانے کا حکم دیا ہے۔ جے این یو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 'یہ فیصلہ دہلی میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ 'کسی بھی طالب علم کو کیمپس میں آنے کی ضرورت نہیں جب تک کہ یونیورسٹی واپس کھل نہیں جاتی۔

واضح رہے کہ تمام احتیاط کے باوجود دہلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ وہیں جے این یو میں بھی اس کی دستک ہو چکی ہے۔ اس کے بارے میں جے این یو کے ڈین طلباء پروفیسر سدھیر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ 'تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود جے این یو ہیلتھ سنٹر کے فارماسسٹ کو کورونا انفیکشن ہوگیا ہے۔ ایسی صورتحال میں طلبا کو گھر سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'جس طرح دہلی میں کورونا انفیکشن کے معاملات بڑھتے جارہے ہیں ایسے صورتحال میں تعلیمی ادارے کب تک کھلیں گے اس کا کوئی ٹھیک نہیں ہے۔ قیاس لگائی جارہی ہیں کہ 15 اگست یا اس کے بعد یونیورسٹی کھل سکتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'یونیورسٹی کھلنے کے بعد یہ تمام طلبہ اپنے ہاسٹل میں واپس آسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کے کیمپس چھوڑنے کے بعد جو طلبہ پہلے ہی گھر چھوڑ چکے ہیں انھیں بھی ہدایت کی گئی ہے کہ جب تک یونیورسٹی دوبارہ نہیں کھلتی اس وقت تک انہیں واپس آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.