ETV Bharat / state

Padma Award: پروفیسر نجمہ اختر کو پدم شری اعزاز سے نوازا جائے گا - نجمہ اختر کو پدم شری اعزاز سے نوازا جائے گا

پروفیسر نجمہ اختر 13 نومبر 1953 میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے تعلیم کے میدان میں 'اے کمپری ہینسیو اسٹڈی آن کنوینشنل اینڈ ڈسٹینس ایجوکیشن سسٹم آف ہائر ایجوکیشن' کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہیں۔ Birth of Professor Najma Akhtar

پروفیسر نجمہ اختر کو پدم شری اعزاز سے نوازا جائے گا

author img

By

Published : Mar 21, 2022, 12:19 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کو 21 مارچ 2022 کو ملک کے چوتھے سب سے اعلیٰ شہری اعزاز پدم شری سے سرفراز کریں گے۔ JMI VC Prof Najma Akhtar to be conferred with Padma Shri

یہ اعزاز راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں منعقد کی جانے والی تقریب میں دیا جائے گا۔ حکومت ہند نے پروفیسر نجمہ اختر کو ادب اور تعلیم کے میدان میں ان کی نمایاں اور گراں قدر خدمات کے پیش نظر اس اعزاز کے لیے منتخب کیا ہے۔

پروفیسر نجمہ اختر کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی خاتون شیخ الجامعہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ ایسا ادارہ ہے جسے نیشنل ایکریڈیشن اینڈ اسیسمنٹ کونسل (ناک) نے دسمبر 2021 میں اے پلس پلس گریڈ دیا ہے۔ ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں انقلاب لانے والی ماہر تعلیم خاتون کے بطور بڑے پیمانے پر ان کی شناخت قائم ہوئی ہے۔ Najma Akhtar VC of Jamia Millia Islamia

پروفیسر نجمہ اختر 13 نومبر 1953 میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے تعلیم کے میدان میں 'اے کمپری ہینسیو اسٹڈی آن کنوینشنل اینڈ ڈسٹینس ایجوکیشن سسٹم آف ہائر ایجوکیشن' کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہیں۔ ایم۔اے میں طلائی تمغہ بھی حاصل کیا، ساتھ ہی تعلیم میں ایم اے اور نباتیات سے ایم ایس سی بھی کیا ہے۔

انہوں نے نیشنل یونیورسٹی آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن (این یو ای پی اے) نئی دہلی میں ڈپارٹمنٹ آف ٹریننگ اینڈ کیپی سیٹی بلڈنگ ان ایجوکیشن میں بطور پروفیسر اور صدر کے اپنے فرائض انجام دیے ہیں۔

پروفیسر نجمہ اختر نے اگنو دہلی میں بھی فاصلاتی نظام تعلیم پروگرام میں خدمات انجام دی ہیں اور الہ آباد اترپردیش میں اسٹیٹ ڈائریکٹر آ ف دی اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل مینجمنٹ اینڈ ٹریننگ (ایس آئی ای ایم اے ٹی) کی فاؤنڈنگ ڈائریکٹر بھی رہی ہیں اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کنٹرولر امتحانات اور داخلہ کے ساتھ ساتھ اکیڈمک پروگرام کی ڈائریکٹر بھی رہ چکی ہیں۔

پروفیسر نجمہ اختر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی(مانو) حیدرآباد، دہلی یونیورسٹی، آسام یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تقرری کمیٹی اور داخلہ کمیٹی کی ویزیٹر نامنی بھی رہی ہیں۔

وہ دہلی پبلک اسکول کی مینجمنٹ کمیٹی میں بھی رہی ہیں، بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی اعلیٰ بااختیار کمیٹی کی رکن بھی رہی ہیں۔ ساتھ ہی وہ وزارت دفاع کی اعلیٰ سطحی اکسپرٹ کمیٹی کی رکن، وزارت تعلیم، حکومت ہند کی نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی کی رکن، بورڈ آف مینجمنٹ، جامعہ ہمدرد، دہلی ممبر آف جنرل اسمبلی آف کونسل انڈین کونسل آف کلچرل ریلیشنز(آئی سی سی آر) نئی دہلی، این ای پی 2020کے ماہرین کے گروپ کی رکن، اسپیکر آف سینیٹ، رکن یونیورسٹی کونسل کلسٹر یونیورسٹی سری نگر اور رکن گورننگ کونسل، ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز بھی رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.