ETV Bharat / state

Jamia Millia Islamia شیخ الجامعہ نے طلبا کی شکایات کے ازالے کے لیے محتسب مقرر کیا - redressal of grievances of students

شیخ الجامعہ نے طلبا کی شکایات کے ازالے کے لیے محتسب مقرر کیا تاکہ طلبا کی شکایتوں کا بروقت ازالہ ہوسکے۔

Etv Bharat
Jamia Millia Islamia
author img

By

Published : Jun 3, 2023, 12:18 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پرو وائیس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے نیچرل سائنسیز فیکلٹی کے سابق پروفیسر، ڈین پروفیسر سید اختر حسین (سبکدوش) کو یونیورسٹی کے طلبا کی شکایات کے ازالے کے لیے بطور محتسب مقرر کیا ہے۔ شیخ الجامعہ نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (طلبا کی شکایات کا ازالہ) کے مینڈیٹ کے مطابق یہ فیصلہ لیا ہے۔ محتسب کی مدت کار ذمہ داری سنبھالنے کی تاریخ سے تین سال یا ستر سال کی عمر یا ان میں سے جو بھی پہلے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:

محتسب شکایت کنندگان کی اپیل کی تبھی سماعت کرے گا جب ان قوانین و ضوابط میں دستیاب جملہ تدارکی وسائل کو شکایت کنندہ طالب عالم بروئے کار لایا ہوگا اور پھر بھی وہ مسئلہ حل نہ ہوا ہو۔ امتحانات کے انعقاد یا پھر جانچ اور تشخیص کی کارروائی سے متعلق مجرمانہ غفلتوں کے معاملات محتسب کو بھیجے جاسکتے ہیں، لیکن امتحان کی جوابی کاپی کے نمبرات کی از سر نو تجمیع اور دوبارہ تشخیص کی اپیل یا درخواست پر وہ غور نہیں کرے گا۔

ہاں ایسی کوئی فحش غلطی یا امتیازی سلوک ہوا ہو جس سے نتیجہ متاثر ہو رہا ہو تو ایسی صورت میں وہ معاملے پر غور وخوض کرسکتا ہے۔ مبینہ امتیازی سلوک اور برتاؤ سے متعلق شکایات کی سماعت کے لیے محتسب کسی غیر جانب دار مشیر عدالت کا تعاون حاصل کرسکتا ہے۔ شکایت کنندہ طلبا کی جانب سے موصول شکایات کے ازالے کے لیے محتسب تیس دنوں کے اندر کوشش کرکے متعلقہ معاملے کو حل کرنے کی کوشش کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.