مقابلہ میں ملک کے مختلف انجینئرنگ کالجوں کی سیکڑوں ٹیموں نے 6 مختلف موضوعات کے لئے مقابلہ میں حصہ لیا تھا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ۔ سالِ دوم کے طلباء ایفا زرین ، شاہ رخ خان، سیف علی خان اور الیکٹریکل انجینئرنگ سال دوم کے ابھیشیک شکلا پر مشتمل ٹیم 2541 نے تھیم کنسٹرکٹ - او بوٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اس کے لئے انہیں ایک اسائنمنٹ دیا گیا تھا ، جس میں انہیں ایک روبوٹ تعمیر کرنا تھا جو تباہی کے دوران منہدم عمارتوں کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔
ای وائی آر سی -2019 میں ، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی 28 ٹیموں نے مقابلہ میں حصہ لیا ، جن میں سے 25 ٹیموں نےاول مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا اور 10 ٹیمیں مرحلہ دوم میں داخل ہوئیں۔
اس مقابلہ کو تین مراحل میں تقسیم کیا گیا تھا : مرحلہ اول میں کوالیفائی کرنے کے لئے ، ٹیموں کو آن لائن قابلیت ٹیسٹ کے لئے حاضر ہونا ہوتا ہے۔
مرحلہ اول میں کوالیفائی کے بعد ، ہارڈ ویئر ٹیموں کو مرحلہ دوم کے لئے بھیج دیا جاتا ہے۔ان مراحل میں کچھ خاص کام ہوتے ہیں جنھیں عملی جامہ پہنانا ہوتا ہے۔
جو ٹیمیں کامیابی کے ساتھ مسئلہ کو حل کرتی ہیں ،انھیں فائنل کے لئے منتخب کیا جاتا ہے ۔سی سب کچھ ڈاکٹر تنویر احمد (ایچ او ڈی - کمپیوٹر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ) کے تعاون سے ممکن ہوسکا جن کی نگرانی میں طلباء نے اپنے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ای ینترا ایک منصوبہ ہے جو انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت (ایم ایچ آر ڈی) کے زیر اہتمام نیشنل مشن آن ایجوکیشن کے ذریعے آئی سی ٹی (این ایم ای سی ٹی) کے ذریعہ ملک بھر میں انجینئرنگ / سائنس / پولی ٹیکنک کالجوں میں موثر ایمبیڈڈ سسٹم اور روبوٹکس کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔