نئی دہلی :خواہش مند اوراہل امیدوار اس کورس میں داخلے کے لیے کنٹرولر امتحانات،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سائٹ سے 24 جون 2023 تک آن لائن فارم بھر سکتے ہیں۔داخلہ فارم میں رد و بدل اور ترمیم کے لیے آن لائن پورٹل 26جون سے 27 جون 2023 تک کھلا رہے گا۔اس کورس میں داخلہ کے لیے انٹرنس ٹسٹ پندرہ جولائی 2023 کو ہو گا۔
اہلیت کا معیار،نشستوں کی تعداد،انٹرنس ٹسٹ پلیٹ فارم،نصاب،فیس سے متعلق تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
۔ کورس ٹائٹل:۔ بی۔اے (آنرز) سوشل ورک
۔ کل نشست: بیس
۔ کل سمسٹر: آٹھ
۔ اہلیت:۔ کسی بھی تسلیم شدہ بورڈ سے کم ازکم پچپن فی صدر نمبرات کے ساتھ سینیئر سیکنڈری اسکول سرٹیفکٹ امتحان پاس ہوں۔تعلیم اور امتحان کا میڈیم انگریزی زبان ہو۔
۔ سالانہ کل فیس: بہتر سو روپے
بی۔اے (آنرز)سوشل ورک سمسٹر پانچ کے طلبا دیہی کیمپ سرگرمی ہونے سے پیش تر بطور دیہی کیمپس فیس کے چھے ہزار روپے ادا کریں گے(کیمپ کے لیے مجوزہ رقم میں حسب امر واقعہ کمی بیشی ہوسکتی ہے)
یہ بھی پڑھیں:Research Report on Delhi Muslims دہلی کے مسلمانوں کی تعلیمی، اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر ریسرچ رپورٹ کا اجرا
۔ انتخاب کا عمل: ڈیڑھ گھنٹے کا انٹرنس ٹسٹ(سو سوالات پر مشتمل ایم سی قیو ہوگا جس میں ہر سوال کا ایک ایک نمبر) ہوگا اور مندرجہ ذیل عنوانات کے تحت سوالات پوچھے جائیں گے:سوشل اورنیس۔چالیس فی صد،انگریزی زبان۔ بیس فی صد،لوجک اینڈ رزننگ۔ بیس فی صد اور جنرل نالج اور حالات حاضرہ۔ بیس فی صد مقرر کیا گیا ہے