نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ بایو سائنسز نے ’کرینٹ ایرا آف بایو انفارمیٹکس‘کے موضوع پر دوروزہ سمپوزیم اور ورکشاپ منعقد کیا۔سمپوزیم کا موضوع بایوانفارمیٹیکس میں اختراعی پیش رفت تھا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی اور سمپوزیم میں کلیدی خطبہ ارشاد فرمانے والے پروفیسر آر۔این۔کے۔ بامیزائی پدم شری یافتہ اور جے این یو کے اسکول آف لائف سائنس کے سابق ڈین تھے۔ڈاکٹر بامیزائی نے کانفرنس کا آغاز کیا اور ترقی یافتہ بایوانفامیٹکس اور کمپوٹیشنل بایولوجی ٹولز کی مد د سے بایو انفارمیٹکس کے مسائل کی تفہیم کی اہمیت پر خطبہ پیش کیا۔ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی،نئی دہلی کے اسکول آف بایو ٹکنالوجی کے سنتھیٹک بایو لوجی گروپ کے صدر پروفیسر پون کمار دھر نے سسٹم بایولوجی پرتقریر کی۔پروفیسر دنیش گپتا،(آئی سی جی ای بی)نئی دہلی،پروفیسر شیلجا سنگھ (جے این یو) اور ڈاکٹر کالارائسن پونوسوامی (این سی ڈی سی) نئی دہلی دیگراظہار خیال کرنے والوں میں شامل تھے۔
ڈی یو،جے این یو،اے ایم یو،جامعہ ہمدرد،آئی پی،امیٹی اور گوتم بدھا یونیورسٹی کے ایک سو باسٹھ شرکا نے ورکشاپ میں شرکت کی۔پروگرام کے دوران نیکسٹ جنریشن سیکوینسنگ ڈاٹا انالیسس، اسٹرکچرل بایو انفارمیٹکس، سسٹمس اینڈ سنتھیٹک بایولوجی،ڈیپ لرننگ،سنتھیٹک بایولوجی ٹولز اینڈ ٹکنیکس،انٹیگریٹنگ تھری ڈی اسٹرکچرل انفارمیشن ان ٹو سسٹمس بایولوجی ا ور کمپوٹشنل ماڈیولنگ ان بایولوجیکل سسٹمس جیسے موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ورکشاپ تربیتی کی نگرانی اور سرپرستی ڈاکٹر سدھارتھ مانوٹی(سی ای او اور کو فاؤنڈر آف کلیر میٹ)اور ڈاکٹر نیرج ورما (کلیر میٹ) ڈاکٹر شاذیہ حیدر (اسسٹنٹ پروفیسر،جامعہ ملیہ اسلامیہ) اور ڈاکٹر کالارائے سن پونوسوامی (این سی ڈی سی،نئی دہلی) کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Shahnawaz Hussain Rape Case مبینہ عصمت دری معاملے میں شاہنواز حسین کو راحت
لائف سائنس فیکلٹی،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈین پروفیسر محمد زاہد اشرف اور بایو سائنسز،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے صدر شعبہ پروفسیر امان جے راجپوی نے پروگراموں کی صدارت کی۔