ETV Bharat / state

جامعہ میں پروفیشنل کریئر میں ضابطہ اخلاق کی اہمیت کے موضوع پر توسیعی خطبہ - Importance of Code of Conduct in Professional Care

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ’پروفیشنل کریئر میں ضابطۂ اخلاق کی اہمیت‘ کے موضوع پر توسیعی خطبہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقعے پر پروفیسر گائتری اگنی ہوتری نے پیشہ ورانہ زندگی میں ضابطۂ اخلاق کی اہمیت کے حوالے سے سامعین کو روشناس کرایا۔ Extended sermon on the topic of Importance of Code of Conduct in Professional Career at Jamia Millia Islamia

Professional Career at Jamia Millia Islamia

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 24, 2023, 12:54 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبۂ میکانیکل انجینئرنگ میں ’پروفیشنل کیریئر میں ضابطۂ اخلاق کی اہمیت‘ کے موضوع پر آٹھواں پروفیسر عبدالمبین یادگاری خطبہ منعقد ہوا۔ مولانا آزاد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، بھوپال، مدھیہ پردیش کی (سبک دوش) پروفیسر گائتری اگنی ہوتری نے یہ یادگاری خطبہ پیش کیا۔ گزشہ کئی برسوں سے یہ شعبہ پروفیسر عبدالمبین یادگاری خطبہ منعقد کررہا ہے۔ اس موقع کی مہمان اعزازی اور مقرر پروفیسر گائتری اگنی ہوتری، ایم اے این آئی ٹی، بھوپال کی سابق طالب علم رہ چکی ہیں اور سال انیس سو پینسٹھ میں انھیں اس ادارے کی پہلی لڑکی طالب علم ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ انھوں نے آئی آئی ٹی، دہلی سے پی ایچ ڈی کی اور ایم اے این آئی ٹی میں مختلف حیثیتوں سے بیالیس برسوں تک اپنی خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہوئی ہیں۔ وہ اے آئی سی ٹی ای اور این بی اے کی ماہر رکن بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

JMI faculty and Nobel Laureate جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فیکلٹی رکن اور نوبل انعام یافتہ کے مشترکہ مضمون کی اشاعت

مہمان اعزازی کی تکریم کے بعد صدر شعبۂ میکانیکل انجینئرنگ پروفیسر زاہد اختر نے سامعین سے خطاب کیا جس میں انھوں نے سابق صدر شعبہ اور بنیاد گزار رکن پروفیسر عبدالمبین کی خدمات کا ذکر کیا۔ اپنی تقریر میں پروفیسر گائتری اگنی ہوتری نے پروفیسر عبدالمبین کے ساتھ گزرے ہوئے لمحات کی چند یادیں شیئر کیں۔ انھوں نے پیشہ ورانہ زندگی میں ضابطۂ اخلاق کی اہمیت کے حوالے سے سامعین کو روشناس کرایا۔ انھوں نے اخلاق اور ضابطۂ اخلاق کے درمیان تفریق کی وضاحت کی اور یہ بھی واضح کیا کہ پیشہ ورانہ زندگی میں ان کو سب سے زیادہ ترجیح دی جانی چاہیے۔ خطبہ کے بعد لوگوں نے سوالات پوچھے جس کے تشفی بخش جوابات دیے گئے۔ بی ٹیک کی طالبہ ضویا انس نے پروگرام کی نظامت کی۔ اخیر میں پروگرام کے کنوینر پروفیسر صباح خان نے پروفیسر عبدالمبین سے وابستہ اپنی یادیں ساجھا کرتے ہوئے پروفیسر اگنی ہوتری کے ساتھ ساتھ سامعین اور جامعہ انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ پروفیسر عبدالمبین نے انیس سو چوہتر میں کانپور سے آئی آئی ٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ایم اے سی ٹی بھوپال، آئی آئی ممبئی اور امریکی یونیورسٹی میشی گن ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی میں اپنی خدمات دینے کے بعد جامعہ انیس سو پچاسی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ جوائن کیا۔ انھوں نے شعبۂ میکانیکل انجیرئنگ، فیکلٹی آف انجینرنگ، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بطور صدر اپنی خدمات بھی انجام دیں۔ آٹھویں پنچ سالہ منصوبہ میں انھوں نے فیکلٹی کی عمارت کی تعمیر کی ذمہ داری بھی سر انجام دی۔ پروفیسر عبدالمبین ایک ممتاز علمی ہستی، بے مثل استاد، محقق اور سب سے بڑھ کر ایک اچھے اور مخلص انسان تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.