ETV Bharat / state

JMI MBA Student جامعہ کے طالب علم کی اسٹارٹ اپ پروگرام کی چارکروڑ روپے کی اعانت

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایم بی اے کے ایک طالب علم محمد اویس جو ایک الوالعزم انٹرپرینور ہیں، ان کے اسٹارٹ پروگرام وی ٹی ای سی کی نشو و نما کے لیے چار کروڑ روپے کی اعانت ملی ہے۔ اس کامیابی سے نہ صرف یونیورسٹی میں ان کی تعریف اور ستائش ہورہی ہے بلکہ بیرون یونیورسٹی انٹرپرینویرل برادری کے بڑے حلقے میں بھی ان کی کاوشوں کی تعریف ہورہی ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم  چارکروڑ روپے کی اعانت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 1:06 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایم بی اے کے لائق فائق طالب علم محمد اویس ان کا یہ کام اپنے ہی پیسوں سے چل رہاتھا لیکن اب اس سرمایہ کاری سے اس نے فروغ کے سمت میں ایک اہم قدم آگے بڑھایا ہے۔حوصلہ افزا اسٹارٹ اپ وی ٹی ای سی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام ہے اور جس نے انجیل سرمایہ کار سے چار کروڑ کی سرمایہ کاری کے حصول کے ساتھ ایک سنگ میل عبور کیاہے۔اس اختراعی کام کے سفر میں یہ اتنے بڑے سرمایہ کا حصول ایک انتہائی اہم منزل ہے جس سے اس کی توسیع اور لگاتار کامیابی کے لیے راستے ہموار ہوئے ہیں۔

اسٹارٹ اپ وی ٹی ای سی اس لحاظ سے ایک خود امدادی کوشش ہوگئی ہے جو اپنی ٹیم کی مستقل مزاجی اور استقلال کے ساتھ ان کے عز م کوظاہر کرتی ہے۔تاہم اس اسٹارٹ اپ میں چارکروڑ کی مالی سرمایہ کاری اس کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ہے۔چارکروڑ کی فنڈنگ کے بدلے سرمایہ کار وی ٹی ای سی کو چالیس کروڑ کی کمپنی کی اہمیت دیتے ہوئے اس میں دس فی صد اکیویٹی کا مالک ہوگا۔یہ سرمایہ کاری جو کمپنی کے لی پری سیڈ کو بتاتاہے اس سے وی ٹی ای سی کی ترقی کے منصوبوں کو اڑان ملے گی۔ وی ٹی ای سی ایک کثیر جہتی کنسلٹنگ کمپنی ہے جو سیاسی مشاورت سمیت،کاروباری،فینانس اور طبی مشاورتوں میں کام کرتی ہے۔اس کو مہارت،اختراعی حل اور اپنے گاہکوں کو اہمیت دینے کے عزم کے لیے پہچان اور شناخت ملی ہے۔

اس سرمایہ کاری سے وی ٹی ای سی کی توسیع کے کام میں تیزی آئے گی،ساتھ ہی خدمات کی پیش کش بھی بہتر ہوگی اور بازار میں اس کی ساکھ بھی بنے گی۔سرمایے کی اس رقم کو نئی حل کی تلاش،کمپنی کے گاہکوں کو بڑھانے اور صلاحیت کے حصول اور فروغ میں سرمایہ کاری کے لیے بروئے کار لایا جائے گا۔ جامعہ،وی ٹی وی سی کے ساتھ انسلاک پر انتہائی فخر محسوس کررہی ہے اور اپنے طلبا کے انٹرپرینویورشپ صلاحیتوں اورہنرمندیوں کا اعتراف کرتی ہے۔طلبا کی انٹرپرینویوشپ کاوشوں کو تعاون دینا اور ان میں اختراعیت کو فروغ دینے کے لیے یونیورسٹی پابند عہد ہے جو مختلف اداروں کے ساتھ اس کے اشتراکات سے ظاہر ہوتا ہے۔

کامیاب سیڈ فنڈنگ راؤنڈ سے پتا چلتاہے کہ سرمایہ کاروں کو وی ٹی ای سی کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ کنسلٹنگ صنعت پر گہرا اثر چھوڑے گی۔افضلیت کے لیے کمپنی کا خلوص مختلف شعبہ جات کو اپنی خدمات کی فراہمی کے ساتھ دوگنا ہوگیاہے اس کے ساتھ ہی وی ٹی ای سی کنسلٹنگ کے منظرنامے میں ایک اہم کردار کے طور پر ابھر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mega Job Fair at Jamia Hamdard حکیم عبدالحمید کا خواب تھا کہ لوگوں کو بر سر روزگار کیا جائے، شوکت مفتی

وی ٹی ای سی کے ترقی اور فروغ کے نئے دور میں داخل ہونے پر یونیورسٹی اپنے طلبا کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے اور انھیں یہ پیغام دیتی ہے کہ وہ ان کی مدد کے لیے ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔ یہ کامیابی و کامرانی،جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ماحول دوست انٹرپرینیوشپ کا ثبو ت ہے اور صلاحیت کی نشو ونما اور اختراعیت کے فروغ کے تئیں ادارے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.