نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ ہرشتا شکلا نے ایم ایس سی ڈولپمنٹ ایکسٹنشن، ڈپارٹمنٹ آف اڈلٹ اینڈ کنٹی نوئنگ ایجوکیشن اینڈ ایکسٹنشن (ڈی اے سی ای ای) کی جانب سے جواہر لال نہرو اسٹڈیم، نئی دہلی میں منعقدہ 42 دہلی صوبائی سالانہ ایتھلیٹکس چمپئن شپ 2022 میں 1500 میٹر کی دوڑ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ہرشتا پڑھنے میں بھی اچھی ہیں اور اپنی سخت مشق کے سیشن کے دوران شعبے کی جانب سے منعقد کی جانے والی علمی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتی ہیں۔ JMI Harshita bags silver medal in Delhi State Athletics Championship
مزید پڑھیں:
گذشتہ سال بھی ہرشتا نے 3 اکتوبر 2021 کو دوسرے الیٹ وومینس ہریانہ اسٹیٹ باکسنگ چمپئن شپ 2021-22 میں ہریانہ باکسنگ سنگھ کی جانب سے منعقدہ فلائی ویٹ 54 تا 57 کلو گرام زمرے میں جیت حاصل کر کے اپنے شعبے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کا بھی نام روشن کیا تھا۔