ETV Bharat / state

جے ای ای مین امتحانات آج سے شروع، 37 ہزار طلبا کی شرکت متوقع - کورونا وائرس

ملک بھر میں سیاسی رہنماؤں اور طلباء کی مخالفت کے باوجود جے ای ای مین کے امتحانات یکم ستمبر سے شروع ہو رہے ہیں۔

جے ای ای مین امتحان
جے ای ای مین امتحان
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 8:41 AM IST

Updated : Sep 1, 2020, 9:56 AM IST

دہلی میں 18 امتحانی مراکز میں 37 ہزار سے زائد طلبا امتحان دیں گے۔ یہ امتحان نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے کرایا جارہا ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے مد نظر امتحانی مراکز پر کووڈ-19 کو لے کر حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

جے ای ای مین امتحان

واضح رہے کہ ملک بھر کے متعدد سیاسی رہنما، طلبا یونینز کورونا وائرس کا حوالہ دیتے ہوئے امتحان کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، وہیں کانگریس کی طلبا اکائی، این ایس یو آئی کے قومی صدر نیرج کندن بھوک ہڑتال کررہے تھے، دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل سے دہلی میں امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جو خارج کردیا گیا، اسی کے علاوہ دہلی کے نائب وزیراعلی اور وزیر تعلیم منیس سشودیا بھی جے ای ای مین امتحان اس وقت کرانے کی مخالفت میں ٹویٹ کیا تھا، انہوں نے ٹویٹر پر مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکریال نشنک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”اس کورونا بحران کے وقت امتحانات کرواکر طلبا کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنا صحیح نہیں ہے”۔

جے ای ای متحانات آج سے شروع

دہلی میں کل 18 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، جہاں پر 37790 طلبا امتحان دیں گے۔ امتحان یکم ستمبر سے 6 ستمبر تک ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق امتحان کے ایک دن قبل طلبا نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے جاری کئی گئی ہلپ لائن نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن ان کے سوالوں کا جواب نہیں ملا، کیوں کہ تمام فون یا تو مصروف رہا یا کبھی فون نہیں اٹھایا گیا، وہیں این ایس یو آئی کے رکن ویبھو یادو نے بتایا کہ جے ای ای مین امتحان جب ایک سرکاری ایجنسی کا امتحان کے ایک دن پہلے تک اس طرح کا رویہ رہا تو جس دن امتحان ہوگا اس دن کیا حالات رہیں گے، یہ سمجھنا کوئی مشکل نہیں ہے۔

امتحانی مراکز پر ماسک پہننے کو ملے گا اور سینیٹائزر بھی دیا جائے گا، ساتھ ہی امتحان کے دوران طلبا کے انگوٹھے کا نشان نہیں لگے گا، ان کی شناخت دستخط اور لکھاوٹ سے کی جائے گی، وہیں سماجی فاصلہ کو دھیان میں رکھتے ہوئے ایک کمرے میں 12 طلبا کو ہی بٹھایا جائے گا۔

Last Updated : Sep 1, 2020, 9:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.