ETV Bharat / state

غلام نبی آزاد باغیچہ کی طرح سماج کو سنوارتے رہیں گے: آر سی پی سنگھ - اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد

رام چندر پرساد سنگھ نے کہا کہ غلام نبی آزاد کو باغبانی کا شوق ہے۔ لہذا جس طرح آپ اپنے باغیچہ کو سنوارتے ہیں، اسی طرح سماج کو بھی سنوارتے رہیں گے۔

غلام نبی آزاد باغیچہ کی طرح سماج کو سنوارتے رہیں: آر سی پی سنگھ

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 10:33 PM IST

جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے قومی صدر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ رام چندر پرساد سنگھ نے اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد کیلئے منعقدہ الوادعیہ تقریب میں کہا کہ ہمارے اپوزیشن لیڈر کا نام غلام سے شروع ہوتا ہے اور آزاد پر ختم ہوتا ہے جس کے درمیان نبی ہے اور اسلام میں نبی کی کتنی اہمیت ہے یہ سبھی جانتے ہیں۔

سنگھ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر آزاد کے ذریعہ کئے گئے کاموں کا تذکرہ معزز وزیراعظم نریندر مودی اور شرد پوار نے کیا۔ انہوں نے بطور وزیراعلیٰ، مرکزی وزیر، رکن پارلیمنٹ اور اپوزیشن لیڈر کے طور پر شاندار طریقے سے اپنے فرائض انجام دیئے۔ اس کے لئے وہ تعریف کے قابل ہیں۔

ساتھ ہی سنگھ نے معزز وزیراعظم کے ذریعہ کی گئی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غلام نبی آزاد کو باغبانی کا شوق ہے۔ لہذا جس طرح آپ اپنے باغیچہ کو سنوارتے ہیں اسی طرح سماج کو بھی سنوارتے رہیں گے اور ہم آپ کو الوداع نہیں کہیں گے۔ آپ کو اور سبھی ساتھیوں کو کہیں گے کہ آپ جہاں بھی رہیں گے بلکل اچھے رہیں، صحت مند رہیں اور سماج کی خدمت کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.