ETV Bharat / state

جمعیۃ علماء ہند کی کوشش سے مزید 6 افراد کی ضمانت منظور

دہلی فساد میں مبینہ طور پرماخوذ مسلم ملزمان شاداب احمد،راشد سیفی، شاہ عالم،محمد عابد،ارشدقیوم اورشاہ عالم کو کڑکڑڈوما سیشن عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسی کے ساتھ مولانا سید ارشد مدنی نے کہاکہ ان کے باعزت بری ہونے تک ہماری کوشش جاری رہے گی اور فسادات کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ کو جواب دہ بنانا ضروری ہے۔

Jamiat Ulema-i-Hind granted bail to 6 more persons
جمعیۃ علماء ہند کی کوشش سے مزید 6 افراد کی ضمانت منظور
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 5:43 PM IST

جمعیۃ علمائے ہند کی عرضی پر گذشہ دو دونوں میں کڑکڑڈوما سیشن عدالت نے ملزمین شاداب احمد،راشد سیفی، شاہ عالم اور محمد عابد کو ایف آئی آر نمبر 117/20 (دیال پور پولس اسٹیشن)اور ارشدقیوم، شاہ عالم کو ایف آئی آرنمبر 98/93/2020 مقدمہ میں مشروط ضمانت پر رہا کئے جانے کے احکامات جاری کئے۔

جمعیۃ علماء کے توسط سے ابتک دہلی ہائی کورٹ اور سیشن عدالت سے16 مبینہ ملزمان کو ضمانت مل چکی ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند نے دہلی فسادات میں مبینہ طور پرپھنسائے گے سیکڑوں مسلمانوں کے مقدمات لڑنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کی خصوصی ہدایت پر ملزمین کی ضمانت پر رہائی کے لیئے سیشن عدالت سے لیکر دہلی ہائی کورٹ تک قانونی کوششیں جاری ہیں۔

ملزمین شاداب احمد،راشد سیفی، شاہ عالم اور محمد عابد کو ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے پچیس ہزار روپئے کے ذاتی مچلکہ پر ضمانت پررہا کئے جانے کے احکامات جاری کئے، سرکاری وکیل نے ملزمین کی ضمانت پررہائی کی سخت لفظوں میں مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمین کی ضمانت پر رہائی سے نسق امن میں خلل پڑسکتا ہے لیکن عدالت نے دفاعی وکلاکے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزمین کی ضمانت عرضداشت منظور کرلی۔

جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ملزمین کی پیروی ایڈوکیٹ ظہیر الدین بابر چوہان او ر ان کے معاون وکیل ایڈوکیٹ دنیش نے کی اور عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں پولس کی جانب سے چار ج شیٹ داخل کی جاچکی ہے اور ملزمین کے خلاف الزامات پر ڈائرکٹ ثبوت نہیں ہیں لہذا انہیں ضمانت پر رہا کیا جانا چاہئے، ملزمین پر تعزیرات ہند کی دفعات 147,148,149,436, 427 (خطرناک ہتھیاروں سے فساد برپا کرنا،آتش گیر مادہ یا آگ زنی سے گھروں کو نقصان پہنچانا،غیر قانونی طور پر جمع ہونا)اور پی ڈی پی پی ایکٹ کی دفعہ 3,4 (عوامی املاک کوآتش گیر مادہ یا آگ زنی سے نقصان پہنچانا) کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے اور ملزمین گذشتہ تین ماہ سے زائد عرصہ سے جیل میں مقید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں بارش سے ہزاروں ایکٹر فصل تباہ

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے ان تمام لوگوں کی ضمانت عرضیوں کی منظوری پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ محض ضمانت پررہائی ہی ہمارامقصودنہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ دہلی فسادمیں جن لوگوں کو جبراًملزم بناکر جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچادیا گیا ہے ان کو قانونی طورپر انصاف ملے اور ان کی باعزت رہائی ہو۔انہوں نے کہا کہ دہلی فسادکے تعلق سے انگریزی کے بعض موقراخبارات میں تمام حقائق سامنے آچکے ہیں کہ کس طرح اس کی سازش تیارہوئی، اس میں کون کون لوگ شامل تھے اور کس طرح ایک مخصوص مذہب کے ماننے والے کو منصوبہ بند طریقہ سے ان فسادات میں نشانہ بناکر تباہ وبربادکیا گیا مگر افسوس صدافسوس دہلی پولس نے تفتیش کے نام پریکطرفہ کارروائی کرکے انہی لوگوں کو جرم کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کر دیا جو ان فسادات کا اصل شکارتھے، انہوں نے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کی قانونی مددکا حقیقی مقصدیہی ہے کہ تمام بے گناہ لوگوں کو بہرصورت قانونی مددپہنچاکر انصاف دلایا جائے، اس سلسلہ میں جمعیۃعلما ء ہند کو مسلسل کامیابی حاصل ہورہی ہے ہمارے وکلاء کی جدوجہد رنگ لارہی ہے جس کے نتیجہ میں مہینوں سے جیلوں میں بند افرادکی ضمانت کی عرضیاں سرکاری وکیل کی پرزورمخالفت کے باوجود منظورہورہی ہیں۔
اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مولانامدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند پچھلے ستر برسوں سے مذہب کی بنیاد پر ہوئے تشدد، مظالم اور فسادات کے خلاف ایسا سخت قانون بنانے کا مطالبہ کررہی ہے جس میں ضلع انتظامیہ کو جوابدہ بنایا جائے۔میرا طویل تجربہ یہ ہے کہ ایس ایس پی اور ڈی ایم کو اگر یہ خطرہ لاحق رہے کہ فساد کی صورت میں خودان کی اپنی گردن میں پھندا پڑ سکتا ہے تو کسی کے چاہنے سے بھی کہیں فساد نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو ذمہ دار بنانے کے ساتھ ساتھ ایسے قانون کی بھی ضرورت ہے کہ جو راحت، ریلیف اوربازآبادکاری کے کاموں میں یکسانیت لائے اور حکام کو اس کا پابند بنائے، سردست ایسا کوئی قانون ملک میں موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے فساد زدگان کے معاوضے میں بڑے پیمانے پر تفاوت رہتا ہے۔

مولانا نے کسی لاگ لپیٹ کے بغیر دعوی کیا کہ افسوس ناک حقیقت یہ ہے کہ جس منظم انداز میں فساد برپا کئے جاتے ہیں ٹھیک اسی منظم انداز میں پہلے ہی سے مجرموں کو بچانے کی بھی تیاری کرلی جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بے گناہ جیل پہنچادیا جاتاہے اور اصل خاطی آزادرہتے ہیں۔انہوں نے اخیرمیں کہا کہ بلا شبہ ملک کے حالات مایوس کن اور خطرناک ہیں،لیکن ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ امیدافزاء بات یہ ہے کہ تمام ریشہ دوانیوں کے باوجود ملک کی اکثریت فرقہ پرستی کے خلاف ہے۔ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور زندہ قومیں حالات کے رحم وکرم پر نہیں رہتیں بلکہ اپنے کردارو عمل سے حالات کا رخ پھیر دیتی ہیں۔یہ ہمارے امتحان کی سخت گھڑی ہے چنانچہ ہمیں کسی بھی موقع پر صبر، یقین امید اور استقلال کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے، وقت ہمیشہ ایک جیسانہیں رہتا قوموں پر آزمائش کی گھڑیاں اسی طرح آتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ جمعیۃعلماء ہند اب تک دہلی فسادات سے متاثرین کے درمیان 55مکانات اور دومساجد کی تعمیر جدید اور مرمت کراکر صاحب خانہ کو سپردکرچکی ہے اور ان شاء آئندہ کچھ دنوں میں زیر تعمیر بقیہ مکانات متاثرین کے حوالے کریگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.