جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء این آر سی اور سی اے اے کے خلاف مستقل احتجاج کر رہے ہیں۔ اتوار کے روز دہلی پولیس نے احتجاج کرنے والے طلبا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا تھا بعد میں ان طلبا کو رہا کردیا گیا۔
آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء نے یونیورسٹی میں دہلی پولیس کے ذریعہ کی جانے والی کارروائی کے خلاف مظاہرہ کیا طلباء نے یونیورسٹی کے گیٹ کے باہر ٹی شرٹس اتار کر احتجاج شروع کیا ۔
جامعہ یونیورسٹی کے طلباء گیٹ نمبر 7 کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔
طلبہ نے پولیس پر بد سلوکی کا الزام عائد کیا ہے۔ احتجاج کرنے والے طلباء نے دہلی پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور طلبا کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا۔