ETV Bharat / state

جامعہ مظاہرہ: انتخابات کے پیش نظر مظاہرے کی جگہ عارضی طور پر تبدیل

جامعہ کے طلباء و طالبات نے اسمبلی انتخابات کے دوران پرامن ووٹنگ کے لیے دو روز کے لیے مظاہرہ کو گیٹ نمبر 7 سے گیٹ نمبر 4 منتقل کرنے کا اعلان کیا۔

جامعہ مظاہرہ
جامعہ مظاہرہ
author img

By

Published : Feb 6, 2020, 11:21 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:27 AM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ کوآرڈنیشن کمیٹی نے بیان جاری کر کے کہا کہ 'ہم کوئی سیاسی جماعت نہیں ہیں لیکن پھر بھی انتخابات جمہوریت کا سب سے اہم عمل ہے، اس کے احترام میں مظاہرہ کو گیٹ نمبر 7 سے ہٹا دیا جائے گا اور سڑکیں کھول دی جائیں گی، بیان کے مطابق یہ منتقلی دو روز کے لیے ہوگی، 8 کو ووٹنگ کے بعد 9 فروری سے دوبارہ سے اسی مقام پر مظاہرے شروع ہو جائیں گے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

فی الحال گیٹ نمبر 4 پر مظاہرہ ہوگا اور اس میں کسی بھی طرح کے اسپیکر یا مائیک کا استعمال نہیں ہوگا۔

جامعہ کے مظاہرین کا یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب خود دہلی پولیس نے انتخابات کے مد نظر مظاہرین کو ہٹانے کے لیے جامعہ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت دی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ دہلی پولیس نے 4 فروری کو جامعہ کے رجسٹرار کو مکتوب کے ذریعےگزارش کی تھی کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 7 پر ہونے والے دھرنے کو ہٹایا جائے۔

پولیس کے مکتوب کی روشنی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ انتظامیہ نے 5 فروری کو مظاہرے کے منتظمین سے کہا کہ تمام پارٹیوں کے مفادات کے پیش نظر دہلی پولیس کی گزارش پر عمل کرنا بہتر ہوگا۔ اور اسی کے تحت طلباء نے مظاہرے کی جگہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Intro:انتخابات کے مد نظر مظاہرہ ہٹانے کا اعلان

جامعہ کے طلبہ و طالبات نے انتخابات کے دوران پرامن ووٹنگ کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے دو روز کے لئے مظاہرہ کو گیٹ نمبر 7 سے منتقل کرنے کا اعلان کیا

جامعہ کوآرڈنیشن کمیٹی نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ہم کوئی سیاسی پارٹی نہیں لیکن پھر بھی انتخابات جمہوریت کا سب سے محترم عمل ہے، اس کے احترام میں مظاہرہ کو گیٹ نمبر 7 سے ہٹا دیا جائے گا اور سڑکیں کھول دی جائیں گی۔ یہ دو روز کے لئے ہوگا، 8 کو ووٹنگ کے بعد 9 فروری سے دوبارہ سے اسی مقام پر مظاہرے شروع ہو جائیں گے۔

فی الحال کے لئے گیٹ نمبر 4 پر مظاہرہ ہوگا اور اس میں کسی بھی طرح مائک کا استعمال نہیں ہوگا۔ جامعہ کے مظاہرین کا یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب خود دہلی پولیس نے انتخابات کے مد نظر مظاہرین کو ہٹانے کے لئے جامعہ انتظامیہ کو ہدایت دی۔

Body:واضح ہو کہ دہلی پولیس نے 4 فروری کو جامعہ کے رجسٹرار کو مکتوب لکھ کر گزارش کی ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے مدنظر یونیورسٹی کے گیٹ 7 پر دھرنے کو ہٹایا جائے

پولیس کے خط کی روشنی میں جامعہ انتظامیہ نے 5 فروری کو مظاہرہ کے منتظمین کو مکتوب لکھ کر کہا کہ تمام پارٹیوں کے مفادات کے مدنظر دہلی پولیس کی گزارش پر عمل کرنا بہتر ہوگا

Conclusion:اسے مد نظر رکھتے ہوئے جامعہ کے طلبہ و طالبات نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 11:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.