ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم منا خالد کو دہلی اسٹیٹ ایوارڈ ملا

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پی ایچ ڈی کے اسکالر منا خالد کو کھیل کے میدان میں عمدہ کارکردگی کے لیے انھیں دہلی اسٹیٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ قومی راجدھانی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے انھیں یہ ایوارڈ دہلی کے شاہ آڈیٹوریم میں دیا۔ Jamia student Munna Khalid honoured by Kejriwal

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 8:16 PM IST

دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پی ایچ ڈی کے اسکالر منا خالد کو کھیل کے میدان میں عمدہ کارکردگی کے لیے انھیں دہلی اسٹیٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ قومی راجدھانی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے انھیں یہ ایوارڈ دہلی کے شاہ آڈیٹوریم میں دیا۔ واضح رہے کہ یہ ایوارڈ ہر سال ایک مرد کھلاڑی اور ایک خاتون کھلاڑی کو ان کی عمدہ کارکردگی کے لیے دیا جاتا ہے۔منا خالد دہلی کے بیڈمنٹن کے واحد ایسے کھلاڑی ہیں جنھوں نے پیرا بیڈ منٹن میں دلی کے ساتھ ساتھ ملک کا نام بھی روشن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: NewsClick row سی بی آئی نے نیوز کلک کے خلاف ایف سی آر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا

منا خالد کی اس کامیابی پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شیخ الجامعہ، پروفیسر نجمہ اختر نے مبارک باد دی اور ان کے لیے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ منا خالد کا ہدف آئندہ ایشائی کھیلوں اور پیرا اولمپک میں شرکت کرنا اور ملک کا نام روشن کرنا ہے۔ سردست منا خالد شعبہ ہندی، جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ہندی ادب میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے انھوں نے گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن بھی جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ہی کیا تھا۔ واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینکڑوں طلبا کو مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات کےلئے مختلف ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.