ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ورچوئل ماک انٹرویوز کا اہتمام - ریزیڈنس کوچنگ اکیڈمی

کوویڈ۔19 کی وجہ سے ابتر صورتحال کے مد نظرجامعہ ملیہ اسلامیہ کی ریزیڈنس کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) اپنے رجسٹرڈ طلباء کے لیے ورچوئل ماک انٹرویوز منعقد کر رہی ہے۔

jamia millia islamia conduct virtual mock interview
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ورچوئل ماک انٹرویوز کا اہتمام
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 10:42 PM IST

ریزیڈنس کوچنگ اکیڈمی کے 60 طلباء نے یو پی ایس سی مینز امتحانات 2018 میں کامیابی حاصل کی تھی جن میں سے 48 کمیشن کے ذریعہ لیے گئے امتحان / انٹرویو میں شامل ہوئے تھے اور باقی 12 امیدوار لاک ڈاون کی وجہ سے انٹرویو نہ دے سکے۔

jamia millia islamia conduct virtual mock interview
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ورچوئل ماک انٹرویوز کا اہتمام

اب ان کا انٹرویو 20 تا 29 جولائی 2020 کے درمیان منعقد ہوگا۔ ورچوئل ماک انٹرویو میں مختلف قومی اور بین الاقوامی امور پر طلباء کی رہنمائی کے لیے ممتاز سرکاری ملازمین اور ماہرین تعلیم، پینل کے ممبر کی حیثیت سے حصہ لیتے ہیں۔ یہ اصحاب سیول سروس کے خواہشمند افراد کو قابل اعتماد تجاویز اور مشورے بھی دیتے ہیں تاکہ طلباء پوری ہمت اور اعتماد کے ساتھ یو پی ایس سی بورڈ کا سامنا کر سکیں۔

اس مرتبہ پینل میں جو باوقار ہستیاں شامل ہیں ان میں سراج حسین آئی اے ایس (ریٹائرڈ)، شاردا پرساد آئی پی ایس (ریٹائرڈ)، محترمہ رشیدہ حسین آئی آر ایس، اندراویر یادو آئی اے ایس (ریٹائرڈ)، مہیش مشرا آئی پی ایس (ریٹائرڈ)، ایس ایس خان آئی آر ایس (ریٹائرڈ)، جاوید احمد آئی پی ایس (ریٹائرڈ)، خورشید گنائی آئی اے ایس (ریٹائرڈ)، ویوک کاٹجو آئی ایف ایس (ریٹائرڈ) اور پروفیسر یو ایم امین کے نامِ ہیں۔

پروفیسر نجمہ اختر وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ، ماک انٹرویوز کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔ انہوں نے پینل کے ممبرز سے بات چیت بھی کی اور انہیں آر سی اے، جے ایم آئی کی کامیاب کوششوں سے آگاہ کیا۔ وائس چانسلر نے پینل ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اپنا وقت جامعہ کے طلباء کے لیے نکالا اور طلبا کو بیش قیمتی نکات سے نوازا۔

انہوں نے آنریری ڈائریکٹر تنویر ظفر علی کی کاوشوں کی بھی تعریف کی اور ساتھ ہی ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طارق آر سی اے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کوششوں کو بھی سراہا۔

آر سی اے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے چوبیس (24) طلباء نے 15 جولائی 2020 سے شروع ہونے والے اترپردیش پبلک سروس کمیشن (یو پی پی ایس سی) انٹرویو کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔ آر سی اے اسی پینل کے ساتھ ان کے لیے بھی ورچوئل ماک انٹرویو کا اہتمام کررہی ہے۔

حال ہی میں جموں و کشمیر کے پی ایس سی امتحان میں آر سی اے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 14 طلباء کا انتخاب عمل میں آیا۔ آر سی اے کا قیام 2010 میں یو جی سی نے سنٹر فار کوچنگ اینڈ کیریئر پلاننگ (سی سی اینڈ سی پی)، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیراہتمام عمل میں آیا تھا جس کا مقصد ایس سی، ایس ٹی، خواتین اور اقلیتوں کے طلبا کو سیول سرویس اور دیگر مسابقتی امتحانات کے لیے مفت کوچنگ اور رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

سینٹر اپنے قیام کے اولین دنوں سے ہی اطمینان بخش کام کیا اور اس شعبے میں ملک بھر میں اپنے بہترین کارکردگی کی وجہ سے معروف ہوئی۔ مسابقتی ماحول ، پیشہ ور اساتذہ ، جامعہ کے اعلی ذمہ داران کا تعاون ، مضبوط انٹری ٹیسٹ اور باقاعدہ کلاسز اور ٹیسٹ سیریز سینٹر کی معمولی کامیابیوں کے کچھ عوامل ہیں۔

2010 -11 سے اب تک تقریبا 240 طلباء نے کامیابی کے ساتھ بھارتی سیول سرویسز میں شمولیت اختیار کی ہے جن میں بہت سے آئی اے ایس، آئی ایف ایس اور آئی پی ایس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 250 سے زائد طلباء کا انتخاب بھی متعدد دیگر وسطی اور ریاستی خدمات یعنی بینک پی او، اے پی ایف، آر بی آئی (گریڈ بی)، آئی بی، سی اے پی ایف، پی سی ایس وغیرہ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.