ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 100 برس مکمل

author img

By

Published : Oct 29, 2020, 5:51 PM IST

آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قیام کو ایک صدی مکمل ہوگئی ہے، آج ہی کے دن اس ادارے کا قیام برطانوی حکومت کے تعلیمی نظام کے خلاف ایک بغاوت کے طور پر کیا گیا تھا۔ اپنے اس کردار کو بخوبی انجام دینے کے بعد یہ یونیورسٹی زینہ بہ زینہ چڑھتے ہوئے ملک کی سرفہرست یونیورسٹیز میں شمار کی جانے لگی۔

jamia millia islamia completed 100 years today
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 100 برس مکمل

اسی ضمن میں شیخ الجامعہ کی صدارت میں آج جامعہ کیمپس میں ایک چھوٹی سی مگر پرشکوہ تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں این سی سی کیڈٹز کے ذریعے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جامعہ ہمدرد کے چانسلر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

دیکھیں ویڈیو

اگست 1920 میں بابائے قوم مہاتما گاندھی نے بھارتیوں سے برطانوی تعلیمی نظام اور ان کے ادارے کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عدم تعاون کی تحریک کا اعلان کیا تھا، جس میں محمد علی جوہر کے کہنے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے 19 اکتوبر 1920کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بنیاد رکھی۔

jamia millia islamia
جامعہ ملیہ اسلامیہ

آزادی کے بعد جامعہ نے جدید تعلیم پر خصوصی توجہ دینا شروع کی، جس کے بعد جامعہ نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

jamia millia islamia completed 100 years today
این سی سی کیڈٹ

مزید پڑھیں:

دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین کے گھر پر چھاپہ

اس یونیورسٹی کے ذریعے کمزور طبقات خاص کر مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے میں اہم کردار رہا ہے۔ اسی لیے اس یونیورسٹی پر فرقہ پرست اور متعصبانہ عناصر کی میلی نظر ہمیشہ لگی رہتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.