ETV Bharat / state

Jamia Millia Bars Entry of Unvaccinated Staffers: ویکسینیشن نہیں تو جامعہ ملیہ کے کیمپس میں داخلہ نہیں - etv bharat urdu news

جامعہ کی انتظامیہ نے سرکلر جاری کر کے ملازمین اور عملے کے ارکان کے لیے 'نو ویکسین، نو کیمپس انٹری' No Vaccination No Entry in Jamia یعنی ٹیکہ کاری نہیں تو کیمپس میں داخلہ نہیں دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ جامعہ سے وابستہ جن ملازمین نے تاحال ٹیکہ نہیں لگوایا ہے ان کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

Jamia Millia Islamia
جامعہ ملیہ
author img

By

Published : Jan 6, 2022, 12:52 AM IST

Updated : Jan 6, 2022, 3:30 AM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک کے مایہ ناز تعلیمی ادارے جامعہ ملیہ اسامیہ نے اپنے ملازمین کے لیے ویکسینیشن لازمی کر دیا ہے اور ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین اور عملے کے ارکان کے کیمپس میں داخلے پر پابندی Jamia Millia Islamia Bars Entry of Unvaccinated Staffers عائد کر دی ہے۔

جامعہ کی انتظامیہ نے سرکلر جاری کر کے نو ویکسین، نو کیمپس انٹری No Vaccination No Entry in Jamia یعنی ٹیکہ کاری نہیں تو کیمپس میں داخلہ نہیں دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ جامعہ سے وابستہ جن ملازمین نے تاحال ٹیکہ نہیں لگوایا ہے ان کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

جن ملازمین نے ویکسین کی ایک بھی خوراک نہیں لگوائی ہے، انہیں اپنے متعلقہ دفاتر میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہی نہیں یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب ایسے ملازمین کے خلاف ضابطوں کے مطابق کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ ایسے ملازمین کی ڈیوٹی سے غیر حاضری کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے تک رخصت سمجھا جائے گا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کیمپس میں کورونا اور اومیکرون کے کیسز میں پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے یہ ہدایت جاری کی ہیں۔

دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلمامیہ Jamia Millia Islamia میں صرف انہیں ملازمین کو ان کے متعلقہ محکموں میں داخلہ دیا جائے گا جنہوں نے کسی بھی منظور شدہ کووڈ ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لے لی ہے۔

مزید پڑھیں:

اس سے قبل، وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے تمام طلباء اور عملہ سے اپیل کی تھی کہ وہ قومی راجدھانی دہلی میں کورونا اور اومیکرون کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر مناسب پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں۔

وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے نواب منصور علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں جمنازیم اور داخلی سرگرمیوں کو اگلے احکامات تک بند رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Last Updated : Jan 6, 2022, 3:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.