ETV Bharat / state

Unani Medical College in Jamia: جامعہ کو ملنے جارہا ہے یونانی میڈیکل کالج، پروفیسر نجمہ اختر - Jamia is going to get Unani Medical College

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کے اعزاز میں شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے میڈیکل کالج کے حوالے سے بتایا کہ کالج کا قیام آسان نہیں ہے، لیکن ارادے جب مضبوط ہوں تو خواب کو حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 18, 2023, 7:37 PM IST

نئی دہلی: پروفیسر نجمہ اختر نے یونانی کی جڑوں کو مزید مضبوط کرنے کیلئے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں یونانی میڈیکل کالج قائم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ میڈیکل کالج پر روشنی ڈالتے ہوئے نجمہ اختر نے کہا کہ کالج کا قیام آسان نہیں ہے، لیکن جب ارادے مضبوط اور لوگوں کا ساتھ ہو تو کسی بھی خواب کو حقیقت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں یونانی کے ماہرین اور تجربہ کار ڈاکٹروں کو رہنمائی کیلئے بلایا جائے گا تاکہ یونانی کے میدان میں جامعہ ملیہ اسلامیہ تاریخ رقم کرسکے۔

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس(اے آئی یوٹی سی ) کی جانب سے پروفیسر نجمہ اختر وائس چانسلر، جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے اعزاز میں شاندار پروگرام کا انعقاد نہرو گیسٹ ہاؤس میں کیا گیا۔ جس کی صدارت پدم شری پروفیسر اختر الوا سع نے کی اور نظامت کے فرائض صحافی محمد احمد نے بخوبی انجام دیے۔ اے آئی یوٹی سی کی پریس ریلیز کے مطابق اس پروگرام کے روح رواں معروف حکیم ڈاکٹر سید احمد خاں تھے جو یونانی کے فروغ کیلئے پیش پیش رہتے ہیں۔ یہ کالج اوکھلا کے مجیب باغ میں تیا ر ہورہا ہے۔ تاہم جلد ہی اس کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

اس موقع پر پروفیسر عارف زیدی نے نجمہ اختر کے اس قدم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یونانی طریقہ علاج بھلے ہی برسوں پرانا ہو لیکن اس کی مقبولیت لوگوں میں پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔انہوں نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم یونانی کو موجودہ تقاضوں کے اعتبار سے چلائیں تو جامعہ یونانی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ۔ڈاکٹر ایس فارق نے وائس چانسلر نجمہ اختر کو نئے جانسلر سید نا مفضل سیف الدین کے انتخاب اور جامعہ یونیورسٹی میں طبی اور آیورویدک کالج کھولنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ کچھ برسوں سے یونانی اور آیو رودیک کو الگ الگ کرکے پیش کیا جارہا ہے لیکن مجاہد آزادی مسیح الملک حکیم اجمل خاں نے قرول باغ میں صرف یونانی کا کالج قائم نہیں کیا بلکہ انہوں نے یونانی اور آیورودیک کالج قائم کیا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ پروفیسر نجمہ اختر کی انتھک محنتوں سے جامعہ میں یونانی میڈیکل کالج بنے گا۔ پروفیسر ادریس نے کہا کہ ہم شروع سے جامعہ میں یونانی کالج بنانے کا مطالبہ کر تے آئے ہیں اور آج ہمارا خواب پورا ہونے جارہا ہے ۔ اخیر میں ڈاکٹر سید احمد خاں نے شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Jamia Demands Medical College آخر جامعہ ملیہ اسلامیہ کو میڈیکل کالج کب ملے گا؟

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.